عوا م کے مسائل حل کردیئے ہیں ،نائب ناظم ویلج کونسل خویشگی بالا

عوا م کے مسائل حل کردیئے ہیں ،نائب ناظم ویلج کونسل خویشگی بالا

  

نوشہرہ(بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور نائب ناظم ویلج کونسل خویشگی بالا نورالخمین ،پشم گل، خالد خان اور ظہور احمد نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت نے عوام کے بنیادی مسائل ان کے دہلیز پر حل کردئیے ہیں اور پی کے63میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام جاری ہیں اور ہم صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں جمشیدالدین کاکاخیل کے مشکور ہیں جنہوں نے خویشگی بالا میں عوام کو پینے کی صاف پانی کی فراہمی، سڑکوں کی تعمیر ومرمت، گلیوں کی پختگی، سولر سسٹم جیسے اہم منصوبے منظور کئے جس پر کام مکمل ہوچکا ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے نوشہرہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے موجودہ صوبائی حکومت نے خویشگی بالا کی پسماندگی کے خاتمے کیلئے جو اقدامات اٹھائے ہیں ان کا کریڈیٹ میاں جمشیدالدین کا کاخیل کو جاتا ہے اور خدمت کی بنیاد پر پی ٹی آئی آئندہ انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -