تحصیل تیراہ کے ہزاروں متاثرینکی با عزت اپنے گھروں کو واپسی کو یقینی بنایا جائے :شاہ فیصل آفریدی

تحصیل تیراہ کے ہزاروں متاثرینکی با عزت اپنے گھروں کو واپسی کو یقینی بنایا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


باڑہ( نامہ نگار) خیبر ایجنسی کے تحصیل تیراہ کے ہزاروں متاثرین کی باعزت اپنے گھروں کو واپسی یقینی بنایا جائے. باڑہ پریس کلب میں جماعت اسلامی خیبر ایجنسی کے امیر شاہ فیصل آفریدی کی نمائندگی میں تیراہ کے متاثرین کا جرگہ ۔ شاہ فیصل آفریدی نے کہا کہ بد قسمتی سے ہمارے MNA کو پتہ ہی نہیں کہ ہمارے علاقے میں تاحال ایسے لوگ بھی ہیں جن کی اپنے علاقوں کو واپسی نہیں ہوئی.وادی تیراہ متاثرین نے اپنے گھروں کی واپسی کا مطالبہ کیا. باڑہ پریس کلب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے مطالبہ کیا کہ ISPRنے وادی تیراہ کے علاقہ راجگال تک کو کلیئر قرار دیاہے لیکن ہمیں تاحال واپسی کی کی اجازت نہیں . انہوں نے کہا کہ باڑہ اور تیراہ کے دوسرے علاقوں میں 2 سال سے زائد عرصہ ہوا کہ متاثرین کی واپسی ہوچکی ہے تاہم ہم کوبھی دو سال کا راشن اور گھروں کی آبادکاری کیلئے رقم اور سامان دے کر ہماری واپسی کا انتظام کیا جائے. اس موقع پر باڑہ جماعت اسلامی کے امیر سلطان اکبرسمیت تیراہ متاثرین میں قاضی وارث، حاجی ذخہ خیل، حاجی شاہی باغ، گلاب خان، فضل محمد، شان محمد، نصیر محمد، لعل بہادر، اورنگ جان اور مصری خان شامل تھے.انہوں نے کہاہم میڈیا کے پاس اپنی ایک نمائندہ جرگہ فریاد لے کر ائے ہیں وادی تیراہ کی متاثرین کی تعداد5 ہزار خاندانوں سے زیادہ ہیں ہمارے ساتھ مزید ظلم نہ کیا جائے اورفوری طورپر واپسی کے انتظامات کیے جائے ۔ متاثرین تیراہ میں ذخہ خیل، کوکی خیل، کمر خیل، قمبر خیل، اکاخیل اور سپاہ قبیلوں کے علاقے شامل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ واپسی نہ ہونیکی وجہ سے ان لوگوں کو سالانہ اربوں روپے کا نقصان ہے جن میں ہزاروں ٹن گندم، جوار، الو، پہل اور خشک پہل سمیت کئی قسم کے فصلیں کاشت نہیں ہو رہی۔