ضلع انتظامیہ کوہاٹ کا شکر درہ میں کھلی کچہری کا انعقاد

ضلع انتظامیہ کوہاٹ کا شکر درہ میں کھلی کچہری کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوہاٹ (بیورورپورٹ)اسسٹنٹ کمشنرلاچی سمیع الرحمن نے ڈپٹی کمشنر کوہاٹ خالد الیاس کی ہدایت پر شکردرہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں تحصیل ناظم اشفاق قریشی ،سرکاری محکموں کے متعلقہ حکام ،مقامی منتخب نمائندوں اور عام لوگوں نے شرکت کی۔اسسٹنٹ کمشنر نے اس موقع پر لوگوں کے مسائل غور سے سنے۔لوگوں کی جانب سے سامنے لائے جانے والے زیادہ تر مسائل کا تعلق گیس ،بجلی ، پینے کے صاف پانی ،صفائی اور نکاسی آب سے متعلق تھے جن کے حل کے لئے متعلقہ محکموں کو باقاعدہ ڈیڈلائن دے دی گئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سمیع الرحمٰن کاکہنا تھاکہ کھلی کچہریوں کامقصدعوام اورسرکاری افسران کے مابین فاصلے کم کرنا اور عام لوگوں کو دفاتر کے چکروں سے نجات دلا کران کے مسائل مقامی سطح پرحل کرناہے۔ان کامزید کہنا تھا کہ کچہری میں پیش کردہ چھوٹے مسائل کوفوری طورپر جبکہ بڑے مسائل کو متعلقہ فورم سے رجوع کیا جائے گا ۔اسسٹنٹ کمشنرنے علاقے میں گیس ،بجلی اورپینے کے پانی کی قلت پرقابوپانے کی یقین دہانی کرائی ۔اہلیان علاقہ نے ڈی سی کوہاٹ اوراے سی لاچی کی جانب سے کھلی کچہریوں کے انعقادکوسراہا۔