تاجر برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائینگے ،حاجی وحید

تاجر برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائینگے ،حاجی وحید

پشاور(پ ر) انجمن تاجران رامپورہ گیٹ (سید یوسف علی شاہ روڈ) پشاور کے بلا مقابلہ منتخب ہونے والے عہدیداران صدرحاجی وحید خان، جنرل سیکرٹری حاجی وصال محمد خان نے ناظم ٹاؤنIزاہد ندیم سے تقریب حلف برداری میں حلف اُٹھا لیا۔ تقریب میں تاجران کے سینئر رہنما حاجی مہر الٰہی، حاجی دیدار گل صافی نے خصوصی شرکت کی ۔پروقار تقریب میں ضلع پشاور کی تاجرتنظیموں جن میں اشرف روڈ ، اندر شہر، چوک یادگار، کوچی بازار، مینا بازار، گھنٹہ گھر کے صدور، ڈی ایس پی عتیق شاہ، ڈی ایس پی ٹریفک عرب نواز، ایس ایچ او ہشتنگری حفیظ الرحمن نے خصوصی شرکت کی ۔مقررین نے نو منتخب کابینہ سے تاجروں کے مسائل ،بے جا ٹیکسز اور تاجر برداری کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے اقدامات اُٹھانے پر زور دیا ۔تقریب میں ضلعی انتظامیہ کے نمائندوں اور فوڈ گرین ایسوسی ایشن کے تمام نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کر کے تاجروں اور اس کاروبار سے وابستہ افراد کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے آواز اُٹھانے پر صدر حاجی وحید خان اور جنرل سیکرٹری حاجی وصال محمد خان پر اعتماد کا اظہار کیا اور انکی شبانہ روز محنت پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر