شانگلہ کے علاقے داموڑی میں گھر سے نعش برآمد

شانگلہ کے علاقے داموڑی میں گھر سے نعش برآمد

الپوری( ڈسٹرکٹ رپورٹر) شانگلہ کے علاقے داموڑی میں گھر سے نعش برآمد ۔پولیس نے مقدمہ درج کردیا ۔ رات گئے محمد رشادنامی شخص گھر میں داخل ہوا ، اہٹ سن کر دروازہ کھولنے پر اجنبی معلوم ہوکر میں نے فائرنگ کی ، گھر میں موجود خاتون نے پولیس کو بیان قلمبند کروا دیا ۔تھانہ اولندر پولیس نے مسماۃ زرسانگہ زوجہ نظیر الحق کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔تفصیلات کے مطابق بدھ اور جمعرات کے درمیانی شب شانگلہ کے دورآفتادہ علاقہ داموڑئ ماصل میں نظیر الحق کے گھر سے فائرنگ کی اواز سنی گئی اورصبح نعش بر آمد کی گئی ، پوسٹ مارٹم کے بعد معلوم ہوا کہ مقتول محمد رشاد ولد دوشم سکنہ کیکوڑ داموڑئ ہے،جس پر اولندر تھانے کے ایس ایچ او مظفر خان کی سربراہی میں ٹیم نے پہلے مرحلے میں گھر میں موجود خاتون مسماۃ زرسانگہ کو گرفتار کرکے جس نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ رات میں نے رات گئے اہٹ کی اواز سنی ، دروازہ کھولنے پر اجنبی معلوم ہوا تو میں نے پستول سے اندھا دھند فائرنگ کرکے شخص نادیدہ کو قتل کیا ۔ ادھر سرکل پولیس آفیسر امجد علی خان نے بتایا کہ ملزمہ کو آلہ قتل سمیت گرفتار کردیا گیا ہے اور ملزمہ کے خلاف تھانہ اولندر میں مقدمہ درج کردیا گیا ہے ، واقعے کہ مزید تفتیش جاری ہے ۔۔

مزید : پشاورصفحہ آخر