یار حسین ، نامعلوم چورویلڈنگ ورکس کی دکان سے بائیک لے اُڑے

یار حسین ، نامعلوم چورویلڈنگ ورکس کی دکان سے بائیک لے اُڑے

  

یارحسین(نمائندہ پاکستان) نامعلوم چورویلڈنگ ورکس کی دکان سے بائیک لے اُڑے،پولیس تھانہ تورڈھیرنے نامعلوم بائیک لفٹرکے خلاف رپورٹ درج کرکے تلاش شروع کردی۔اس سلسلے میں موٹرسائیکل کے مالک مدعی محمداکبر نے پولیس کو بتایا ہے کہ انکاموٹرسائیکل ہنڈا125 رجسٹریشن نمبرDGP-1423 چیسس نمبر H30768 معمول کے مطابق دکان کے باہرسڑک کے کنارے کھڑاکرکے ہم دکان کے اندر ویلڈنگ کے کام میں مصروف تھے تھوڑی بعد جب دیکھا توموٹرسائیکل غائب تھاواضح رہے کہ بائیک کا ہینڈل اَن لاک اورسوئچ میں چابی بھی روٹین کے مطابق پڑی تھی نامعلوم بائیک لفٹرنے موقع پاکر موٹرسائیکل اُڑادیا پولیس تھانہ تورڈھیر محمداکبرکابیان قلم بند کرکے نامعلوم ملزم کے خلاف رپورٹ درج کرادی اورجائے وقوعہ پر پہنچ کرجائزہ لیتے ہوئے قریبی پبلک سکولوں کے باہر نصب خفیہ کیمروں کی ریکارڈنگ کی جانچ پڑتال کرلی تاہم اسکی رپورٹنگ میڈیاکیساتھ سردست شیئر کرنے سے گریز کیا گیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -