تیمرگرہ ،دیر بالا میں آل ٹیچرز کا ٹائم سکیل کیخلاف مظاہرہ

تیمرگرہ ،دیر بالا میں آل ٹیچرز کا ٹائم سکیل کیخلاف مظاہرہ

  

تیمرگرہ ،دیر بالا ( بیورورپورٹ،نمائندہ پاکستان)آل ٹیچرزگرینڈ الائنس ایسوسی ایشن لویر دیر نے اپنے مطالبات کے حق میں تیمرگرہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اساتذہ نے بازوں پر سیا ہ پٹیاں با ندھ کر پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر اپنے مطالبات کے حق میں نعر ے درج تھے احتجاجی مظاہرہ سے آل ٹیچرز ا گرینڈ الائنس کے رہنماوں سید محمد شاہ باچہ ، وزیر محمد خان ، خلیق الرحمان ، عبدالحمید نا صری، احمد زیب خان ، ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے اساتذہ تنظیموں سے وعدہ کیا تھا کہ ٹائم سکیل کے ساتھ ساتھ پرموشن پالیسی جاری رہے گی لیکن حکومت نے اپنے وعدوں سے انحراف کرتے ہوئے پرموشن پالیسی پر خط تنسیخ پھیر دیا جبکہ لولی لنگڑی ٹائم سکیل نافذ کرکے اس میں بھی ڈنڈی ماردی انھوں نے کہا کہ اساتذہ ٹائم سکیل پالیسی میں مقررکردہ سکول بیسڈ پالیسی کو قطعی طور پر مسترد کرتی ہے حکومت ٹائم سکیل کے اجراء میں تاخیری حربوں کا استعمال بند کردیں اور اساتذہ تنظیموں کے ساتھ وعدے کے مطابق ٹائم سکیل کا اجراء کرئے انھوں نے دھمکی دی کہ اگر مذکورہ مطالبات فی الفور منظور نہیں کئے گئے تو اساتذہ،منیجمنٹ کیڈر اور ایس ایس اے اساتذہ 17اپریل کو عمران خان کے گھر بنی گالہ کے سامنے دھرنا دینگے جس کی ذمہ داری صوبائی حکومت و وزیر تعلیم پر عائد ہوگی انھوں نے کہا کہ مطالبات کی عدم منظوری کی صورت میں 20اپریل سے شروع ہونے والے ایف اے ایف ایس ای امتحانات سے بائیکایٹ کرینگے*دیر بالا میں آل ٹیچر ز ایسوسی ایشن کے گرینڈ الائنس کا صوبائی حکومت کے مقرر کردہ ٹائم سکیل پالیسی کے خلاف جلوس اور احتجاجی مظاہرہ۔ دیر مین چوک میں مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھائے تھے ۔ جس پر صوبائی حکومت کے نافذ کردہ پالیسی کے خلاف نعرے درج تھے۔ تفصیلات کے مطابق آل ٹیچر ز ایسو سی ایشن گرینڈ الائنس کے زیر اہتمام محکمہ ایجوکیشن دیر بالا کے مین دفتر سے سینکڑوں اساتذہ نے جلوس نکالا۔ پریس کلب دیر اور مین چوک پہنچ کر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔مظاہرین اساتذہ سے تنظیم اساتذہ کے بختیار زمین ، پیپلز ٹیچر ز ایسوسی ایشن کے سید بادشاہ حسین ، وحدت اساتذہ کے محمد دین ، اور ملگری استا زان کے محمد حنیف ، نے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ کہ ہم موجودہ حکومت کے موجودہ ٹائم سکیل پالیسی کسی صورت قبول نہیں کرینگے ۔ کیونکہ یہ پالیسی اساتذہ دشمن پالیسی ہے ۔ حکومت بلا تاخیر اس پالیسی کو واپس لیا جائے ۔ ورنہ ہم اضافی ڈیوٹی نہیں کرینگے ۔ جس میں امتحانات پولیو اور الیکشن شامل ہے۔ اور سترہ اپریل کو گرینڈ الائنس کے کال پر بنی گالہ اسلام اباد میں اپنے حقوق کے حصول کیلئے دھرنا دینگے ۔اور جس میں ائندہ کے لالحہ عمل طے کرینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -