وزیر تعلیم سکولز بیرسٹر سید افتخار گیلانی کی کارکردگی قابل ستائش ہے ‘ ذیشان عباسی

وزیر تعلیم سکولز بیرسٹر سید افتخار گیلانی کی کارکردگی قابل ستائش ہے ‘ ذیشان ...

مظفرآباد(بیورورپورٹ) وزیر تعلیم سکولز بیرسٹر سید افتخار گیلانی کی کارکردگی قابل ستائش ہے اور وہ دن رات عوام اور لیگی کارکنوں کی بلاتخصیص خدمت کر رہے ہیں ۔بعض لوگ ذاتی مفادات کیلئے ان پر الزام تراشی کر کے سستی شہرت حاصل کر رہے ہیں ۔جس کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں ۔عوام علاقہ حلقہ نمبر تین پترینڈ ،گرال ،ترچھلا،برارکوٹ ،کنگڑ ،درہ بٹنگی کے سیاسی سماجی رہنماؤں ذیشان عباسی ،ضمیر قریشی ،ادیب قریشی ،پرویز قریشی ،نصیر مغل ،فیاض مغل ،لالہ بشیر قریشی ،شیخ غلام رسول ،ظہیر شاہ نے مشترکہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ ہمیں افتخار گیلانی کی قیادت پر بھرپور اعتماد ہے ۔انہوں نے جب سے وزارت سنبھالی ہے ۔بلاتخصیص عوامی خدمت کا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں ۔چند لوگ ذات مفادات کی خاطر من گھڑت اور بے بنیاد خبریں شائع کر کے سستی شہرت حاصل کر رہے ہیں ۔جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں افتخار گیلانی کی جملہ کارکردگی پر فخر ہے اور ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی ساری توجہ عوامی مسائل کے حل پر مرکوز کر رکھی ہے ۔چند مفاداتی لوگوں کو ترقیاتی کام اور عوامی مسائل ہضم نہیں ہو رہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر