ن لیگ کارکردگی کی بنیادپرآئندہ الیکشن جیتے گی،شیخ آفتاب

ن لیگ کارکردگی کی بنیادپرآئندہ الیکشن جیتے گی،شیخ آفتاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اٹک (نمائندہ پاکستان)وفا قی وزیر پار لیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کار کر دگی کی بنیاد پر 2018ء میں حکو مت بنا ئے گی حلقہ کے 126دیہاتوں میں سو ئی گیس اور بجلی فراہمی کے منصوبے مکمل ہو گئے ہیں وزیراعظم بننے کے خواب دیکھنے وا لے عمران خان کی خواہشات پا کستان کی غیو ر عوام کبھی پوری نہیں ہو نے دے گی کے پی کے کی ساڑھے چار سالہ کا ر کر دگی قوم کے سا منے ہے ان خیالا ت کا اظہار انہو ں نے اپنی رہاش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم نے زبانی جمع خرچ نہیں کی بلکہ عملی کام کیے ہیں حلقہ کو آگے کی طرف لے جا نے میں جو کا رکن اور دوست میرے دست و بازو بن رہے ہیں وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں 15سال ملک سمیت ضلع اٹک کے وسا ئل پر قبضہ جما نے والوں نے اخباری بیانوں میں ضلع اٹک کو خیا لی مثالی ضلع بنا یاعلاقہ کی ترقی ہمارے ہاتھوں لکھی ہو ئی تھی زبانی جمع خر چ کر نے والوں نے اپنے دور اقتدار میں عوام کو صرف وعدوں پر ٹر خا یا ہے محمد نوازشریف کو ماضی میں پاکستان کو ایٹمی طاقت بنا نے کی سزا دی گئی اور اب دوبارہ دو تہائی اکثریت ہو نے کے با وجود ملک کو معاشی طاقت بنا نے کی سزا دینے کے لئے صرف تنخواہ نہ لینے پر نا اہل کر کے پاکستان کی ترقی پر شب خون مارنے کی کوشش کی گئی ہے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف عا لمی لیڈر ہیں انہیں بھارت کے مقابلے میں ایٹمی قوت بننے سے رو کنے کے لئے پا نچ ارب ڈالر کی آفر کی گئی مگر انہو ں نے قومی حمیت اور خیرت کو مقدم جا نتے ہوئے ڈا لروں کی آفر ٹھکرا کر چھ کے مقا بلے میں سات ایٹمی دھما کے کر کے بھارت اور اس کے حواریوں کی بو لتی بند کر دی وفا قی وزیر پا رلیمانی امور شیخ آفتاب احمدنے کہا کہ 2013ء کے عام انتخابات میں عوام سے کیئے گئے دعدے نبھا دیئے ہیں اپنی سیاسی زندگی میں چھ الیکشن جیتے ہیں سابق آمر مشرف نے قا ئد محمد نواز شریف کا ساتھ چھوڑنے پر وزارت کی آفر کی جس کو جو تی کی نوک پر رکھاآمر کے دور میں میرے او پر جھوٹے مقدمات بنا ئے گئے میرے کاروبار خراب کیئے گئے مگر اپنے لیڈر محمد نواز شریف کی طرح ملک کی سا لمیت ، بقا ء اور ترقی کی خاطر نہ بکے نہ جھکے اور ثابت قدم رہے جس کے نتا ئج دنیا مان رہی ہے 2013میں اقتدار سنبھا لتے ہی دہشت گر دی ، لوڈ شیڈنگ جیسے بحرا ن حکومت کو ورثہ میں ملی جن پر سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے اپنی قا ئدانہ صلاحیتوں سے نہ صرف قابو پا یا بلکہ کر اچی کا امن بحال کیا ملک کو دہشت گر دی کے افریت سے بڑی حد تک چھٹکارہ دلا یا ثابت قدمی کے نتا ئج کی بدو لت اٹک میں تر قی کاسنہری دور شروع ہوا حلقہ کے ایک کو نے سے لیکر دوسرے کو نے تک سوئی گیس فراہمی کے مکمل ہوتے منصوبے ، سڑکات کی تعمیر ، بجلی کے میگا پرو جیکٹس ہمار ی خدمات کا منہ بولتا ثبو ت ہے 15سال تک آمر کی چھتر چا ؤں تلے ضلع کے سیا ہ و سفید کے ما لک کس منہ سے عوام سے ووٹ ما نگے گے اپنے دور اقتدار میں سوا ئے زبانی جمع خر چ کے انہوں نے عوام کو کیا دیا ۔