پیپلز پارٹی بلاول کی قیادت میں مضبوط چٹان بن چکی ہے،اشعرحیات
اٹک (نمائندہ پاکستان)پیپلزپارٹی ایک عوامی جماعت ہے ذوالفقار علی بھٹو نے پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی اور آج پیپلز پارٹی آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کی قیادت میں ایک مظبوط چٹان بن چکی ہے پیپلز پارٹی کو کسی اتحاد کی ضرورت نہیں ہے دوسری جماعتوں میں اتحاد قائم نہیں رہا تمام جماعتوں میں امیدوار ٹکٹوں کے حصول پر لڑ رہے ہیں پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریب عوام کے حق کی بات کی ہے ان خیالات کا اظہار ضلع صدر پی پی پی اشعر حیات خان نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے انہوں نے کہا کہ میں پاکستان پیپلز پارٹی2018 میں واضع برتری حاصل کریگی ،اور تمام صوبوں میں اپنی حکومت بنائی گی اور عوام کی محرومیوں کا ازالہ کریگی اور پاکستان کو حقیقی معنوں میں ترقی و خوشحالی کے راستے پر گامزن کریگی انہوں نے کہا کہ بھٹو نے غریب کو اپنا حق لینے کا طریقہ بتایا ،آج بھی پیپلز پارٹی وفاق کی علامت ہے ، کہ ذوالفقار علی بھٹو سے لیکر بے نظیر بھٹو شہید تک پیپلز پارٹی کی تاریخ خون سے رنگی ہوئی ہے ،ملک کی بقاء کے لیے بھٹو خاندان کی قربا نیاں نا قابل فراموش ہیں،پیپلز پارٹی کے بانی چئیرمین نے پھانسی کا پھندا قبول کرلیا مگر اسلامی بلاک اور ایٹمی پلانٹ کیخلاف سمجھو تہ نہ کیا ،شہید بھٹو خاندان نے ہمیشہ آمروں کیخلاف غریب عوام کی جنگ لڑی ،بے نظیر بھٹو نے اپنی جان کا نذرانہ دے کر جمہوریت کو مستحکم کیا اور قید و بند کی صعو بتیں برداشت کیں مگر اس خاندان نے ملک کے مفاد پر سودے بازی نہیں کی دہشت گردی کا سب سے بڑا نقصان پیپلز پارٹی نے جس کا فا ئدہ پیپلزپارٹی کو ہوگا،کوٹلی ستیاں میں ہونیوالا جلسہ مخالفین کی نیندیں اڑا دے گا۔