پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کے موقف کی ترجمانی کی،شاہ غلام قادر
مظفر آباد(بیورورپورٹ)آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر شاہ غلام قادر نے پاکستان قومی اسمبلی میں مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی افواج کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم جس کے نتیجے میں 20سے زائد نوجوان شہید ہو چکے ہیں پر بھارتی مظالم کے خلاف مذمتی قرار داد کی منظوری کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ کشمیری عوام کے موقف کی بھر پور تر جمانی کی ہے مقبوضہ کشمیر کے حالات دن بدن سنگین ہو رہے ہیں ‘حریت کا نفر نس کے قائدین سید علی گیلانی میر واعظ عمر فاروق کی نظر بندی اور یاسین ملک کی گرفتاری کا تسلسل انتہائی قابل مذمت اقدام ہے کشمیر ی قیادت کو ہراساں کیا جا تا ہے بھارتی افواج نے حال ہی میں کلگام میں نہتے شہریوں پر بلا جواز فائر کھول کر مزید 7بے گناہ کشمیری باشندوں کو شہید کیا ہے بھارت انتہائی سفاک کھیل کھیل رہا ہے انہوں نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں جابرانہ تسلط قائم کرنے میں ناکام ہو چکا ہے جبر اور طاقت کے سہارے تعلیمی ادارے بند پڑے ہیں نوجوانوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے ان حالات میں اقوام متحدہ سمیت عالمی طاقتوں کو کردار اداکرنا چاہیئے انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کے حالات سے توجہ ہٹانے کیلئے تسلسل کیساتھ سیز فائر لائن کے شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے جس کا کوئی قانونی و اخلاقی جواز نہیں سپیکر نے کہا ہے کہ عالمی طاقتیں شام میں طاقت آزما ہی کا راستہ ترک کر کے وہاں امن قائم کریں کشمیر اور فلسطین کے عوام کو آزادی کا حق دلوایا جائے بڑی طاقتیں اگر زور آزمائی کرتی رہیں تو دنیا کا امن خراب ہوتا رہے گا اقوام متحدہ کو حالات کی سنگینی کا ادراک کرنا چاہئے تاکہ امن کو فروغ مل سکے۔