حسن ابدال،پولیس کا بداخلاقی کے اڈے پرچھاپہ،7ملزمان گرفتار

حسن ابدال،پولیس کا بداخلاقی کے اڈے پرچھاپہ،7ملزمان گرفتار

  

اٹک (نمائندہ پاکستان)تھانہ صدر حسن ابدال پولیس کا بدکاری کے اڈے پر چھاپہ چار عورتوں اورتین مر دوں کے خلاف مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر حسن ابدال پولیس کو اطلاع ملی کہ کچہ موڑ کے قریب خیر آباد ہوٹل نزد خودہ سٹاپ پر بد کاری کا دھندہ ہو رہا ہے اور ہوٹل کا مالک شوکت علی ہوٹل کے سامنے دو مردوں کے ساتھ چار عورتوں کی بد کاری کی ڈیل کرنے میں مصروف ہے پولیس نے چھاپہ مارا تو تین مر د اور چار عورتیں کھڑی ہوئی تھی پولیس نے شوکت علی ولد خان سلطان ساکن گوندل حضرو ، جاوید ولد زیارت خان ساکن مالاکنڈ ، خیال اصغر ولد محمد اصغر ساکن پشاور ، رخسانہ دختر شبیر ساکن سمند خان مارکیٹ حضرو ، سنیل زوجہ جا وید ساکن پیپلز کا لونی ، عابدہ بی بی زوجہ حمید سا کن تر نول ، شمع بی بی زوجہ حمید احمد کو گر فتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -