کرپشن کیخلاف آواز اٹھانا ہمار ا فرض ہے ‘ تحریک انصاف

کرپشن کیخلاف آواز اٹھانا ہمار ا فرض ہے ‘ تحریک انصاف

مظفرآباد(بیورورپورٹ) تحریک انصاف آزادکشمیر کے سابق ضلعی سینئر نائب صدر الطاف کیانی اور صدر لیبر ونگ مجید عباسی نے کہا ہے کہ میرٹ پامالی اور کرپشن کہیں بھی ہو اس کیخلاف آواز اٹھانا ہمارا فرض ہے۔ جامعہ کشمیر میں اس وقت میرٹ پامالی اور کرپشن کی باتیں زبان زد عام ہیں ۔ چانسلر کو اس کا فوری نوٹس لینا چاہیے ۔ بانی صدر تحریک انصاف آزادکشمیرڈاکٹر لطف الرحمان نے جن خرابیوں کی نشاندہی کی ہے اور میرٹ پامالی و کرپشن کیخلاف جدوجہد شروع کی ہے اس میں معاشرے کے ہر فرد کو ان کا ساتھ دینا چاہیے ۔ ہم ڈاکٹر لطف الرحمان کیساتھ ہیں۔ صدر آزادکشمیر و چانسلر جامعہ کشمیر مسعود خان کو جامعہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحا ل کا فوری طور پر نوٹس لینا چاہیے۔ کیونکہ ریاست کی سب سے بڑی درسگاہ اس وقت تباہی کے دہانے پر ہے۔ اگر فوری اقدامات نہ اٹھائے گئے تو یہ تباہ ہو جائے گی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر