آل پارٹیز کانفرنس کا اس پا ر مثبت پیغام جائے گا‘ شبیر بخاری

آل پارٹیز کانفرنس کا اس پا ر مثبت پیغام جائے گا‘ شبیر بخاری

  

مظفرآباد(بیورورپورٹ) چیئرمین جعفریہ سپریم کونسل جموں وکشمیر سید شبیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ بھارتی دہشتگردی کیخلاف آزادکشمیر حکومت کی طرف سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس کا اس پار انتہائی مثبت پیغام جائے گا۔ کانفرنس میں تمام جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی ۔مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا جو حوصلہ افزاء ہے اوریہ ایک بہترین اقدام تھاکیونکہ بھارت نے مظالم کی تمام حدیں عبور کرڈالی ہیں۔ ہمیں متحد ہو کر بھارتی دہشتگردی کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ گزشتہ روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے سید شبیر حسین بخاری نے کہاکہ کشمیری عوام حق خودارادیت کیلئے جدوجہد کرتے ہوئے قربانیاں دے رہے ہیں ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی ۔ عالمی برادری کو بھارتی مظالم کا نوٹس لینا چاہیے۔ ا نہوں نے کہاکہ پاک فوج نے دہشتگردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کیں ہیں۔ قوم سانحہ اے پی ایس پشاورسمیت ملک میں ہونیوالے دہشتگردی کے دیگر واقعات کے باوجود ہمت نہیں ہاری ۔ قوم کے حوصلے بلند ہیں۔شہداء کی قربانیوں پر ہمیں فخر ہے ۔ یہ قربانیاں رنگ بھی لارہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قومی و صوبائی اسمبلیوں کو مدت پوری کرنی چاہیے۔ اس کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو مثبت کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ اسمبلیاں مدت پوری کرینگے تو اسی طرح ملک میں استحکام آئے گا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -