عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے‘ الیاس بیگ

عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے‘ الیاس بیگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد(بیورورپورٹ) پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے مرکزی رہنماء و سابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ نیلم سردار الیاس بیگ نے کہا ہے کہ نیلم کے عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ پاکستان میں کپتان عمران خان کی جدوجہد کی وجہ سے کرپٹ حکمران گھر جانا شروع ہو گئے ہیں۔ نااہل شریف کے بعد اب ان کے بھائی اور دیگر ہمناؤں کا نمبر لگے گا۔ جلد آزاد کشمیر میں بھی بیساکھیوں کے سہارے قائم حکومت کا بھی دھڑن تختہ ہو گا۔آزاد کشمیر میں تعمیروترقی کا نظام ٹھپ ہو کررہ گیاہے ۔گڈ گورننس کے نام پر بیڈ گورننس کی مثالیں قائم کی جارہی ہیں۔میرٹ کا قتل عام ہو رہا ہے۔ نیلم کے عوام کو اندھیروں میں دھکیل دیا گیا ہے۔ صرف چند ایک مخصوص لوگوں کو نوازا جارہا ہے۔سب سے زیادہ ریونیو دینے والا پسماندہ ضلع کو مزید پسماندگی میں دھکیلا جارہا ہے۔عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔قائد کشمیر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کی قیادت میں عوامی حقوق کی جنگ لڑتے رہیں گے۔بہت جلد آزادکشمیر میں پی ٹی آئی کی حکومت قائم ہو گی اور عوام کی محرومیوں کا ازالہ کیا جائیگا۔ گزشتہ روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تبدیلی آگئی ہے اب آزاد کشمیر میں بھی جعلی حکومت کا بوریا بستر گول ہوجائے گا۔پاکستان میں عمران خان اور آزادکشمیری میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدیر کی قیادت میں تحریک انصاف حکومت قائم ہوگی۔ نیلم کی محرومیوں کا ازالہ کیا جائے گا۔ موجودہ حکومت نے ملازمین سے روزگار اور عوام سے نوالہ چھیننے کے سوا کو ئی بڑا کارنامہ سرانجام نہیں دیا۔ گلوں بٹو ں کا انجام سب کے سامنے ہے ۔ اب کوئی ملک کا پیسہ لوٹنے کی کوشش نہیں کریگا۔اگر کسی نے یہ جسارت کی تو کپتا ن قیادت میں اس کیخلاف جدوجہدکرینگے۔اور نواز شریف کی طرح اپنے انجام تک پہنچائینگے۔