کراچی، فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں 2 افراد جاں بحق

کراچی، فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں 2 افراد جاں بحق

  

کراچی (کرائم رپورٹر)کراچی میں گھریلو ناچاکی پر باپ نے بیٹے کی زندگی کا خاتمہ کر دیا ہے، کلفٹن فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے جیکسن سکندرآباد میں گھریلو ناچاکی پر باپ نے بیٹے کو قتل کر دیا ہے، پولیس کے مطابق روح اللہ نامی شخص نے دوسری شادی سے روکنے پر طیش میں آ کر اپنے بیٹے وارث کو گولی مار کر قتل کیا، واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا ہے۔دوسری جانب کراچی کے علاقے کلفٹن شیریں جناح کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -