شہریوں کو لوٹنے والے ملزمان جسمانی ریمانڈ پولیس کے حوالے

شہریوں کو لوٹنے والے ملزمان جسمانی ریمانڈ پولیس کے حوالے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کی عدالت نے اے ٹی ایم سے رقم نکلوا کر آنے والے شہریوں کو لوٹنے والے ملزمان کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پولیس کے حوالے کردیا۔جمعرات کو جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کی عدات میں اے ٹی ایم سے رقم نکلوا کر آنے والے شہریوں کو لوٹنے والی فیملی کو عدالت میں پیش کیا گیا ۔ملزمان میں میاں بیوی اور بیٹا پیش عدالت نے گرفتار ظفر اور اسکے بیٹے فراز کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ عدالت نے گرفتار ملزم کی بیوی غزالہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ کردیا۔۔پولیس کے مطابق ملزمان بینک اور اے ٹی ایم سے رقم لے کر نکلنے والوں کو لوٹا کرتے تھے ملزم ظفرکے خلاف تھانے کے علاوہ کورنگی، نیو کراچی، لیاری اور بہادر آباد سمیت مختلف تھانوں میں 13 سے زائد مقدمات درج ہیں ملزمان سے مقدمے میں مذید تفتیشی کرنے ہے۔ لہذا ملزمان کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے ملزمان کوتھانہ جوہر آباد میں درج مقدمے میں پیش کیا گیا تھا

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر