اشتعال انگیز تقاریر کیس ملزمان کے وارنٹ جاری

اشتعال انگیز تقاریر کیس ملزمان کے وارنٹ جاری

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی عدالت میں اشتعال انگیز تقاریر سے متعلق 25 سے زائد مقدمات کی سماعت، عدالت نے ایس پی انویسٹی گیشن کی عدم حاضری کے باعث قابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے۔بائیس اگست ملک مخالف تقاریر جلاؤ گھیراؤ اور دیگر مقدمات کی سماعت عدالت میں ایم کیو ایم کے فاروق ستار، عامر خان، خواجہ اظہار سمیت دیگر پیش ہوئے دو مقدمات کے حتمی چالان عدالت میں جمع کرادیئے گئے جبکہ ایس پی انویسٹی گیشن عابد قائمخانی کی عدم حاضری کے باعث برہمی کا اظہار کیا گیا عدالت نے ایس پی انویسٹی گیشن کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے احکامات جاری کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کو ایس پی انویسٹی گیشن کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا عدالت نے ایم این اے کنور نوید جمیل کی جانب سے دائر حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 5 مئی تک ملتوی کردی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -