پراسیکیوشن ویلفیئر ایسوسی ایشن کااحتجاج چوتھے روز میں داخل

پراسیکیوشن ویلفیئر ایسوسی ایشن کااحتجاج چوتھے روز میں داخل

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی کے باہر اپنے مطالبات پورے نہ ہونے پر پراسیکیوشن ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے ہونے والے احتجاج کو جمعرات کو 4 روز مکمل ہو گئے لیکن ان کے مطالبات پورے نہ کئے جاسکے۔تفصیلات کے مطابق پراسیکیوشن ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے سندھ اسمبلی کے باہر اپنے مطالبات کی منظوری کے لئے دیا جانے والا احتجاج چوتھے روز میں داخل ہو گیا،جمعرات کو مظاہرین نے اسمبلی کے اندر داخل ہونے کی بھی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا۔احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہمیں فوری طور پر دو مطالبات ماننے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔مطالبات پورے نہ ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -