آئی کیپ پیب کمیٹی کے تحت سی ایف او کانفرنس کا انعقاد

آئی کیپ پیب کمیٹی کے تحت سی ایف او کانفرنس کا انعقاد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (آئی کیپ) کی پروفیشنلز اکاؤنٹنٹس ان بزنس کمیٹی (پیب) کے تحت لاہور میں سی ایف او کانفرنس منعقد ہوئی جس میں مقامی و بین الاقوامی مالیاتی ماہرین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق یہ کانفرنس مقامی ہوٹل میں، ایوالونگ مینٹل ماڈلز، سسٹیننگ کمپیٹٹو ایج، ریفلیکٹ، ٹرانسفارم، لیڈ، کے موضوع پر مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آئی کیپ کے صدر ریاض رحمان چامڈیا نے کہا کہ اداروں کی سطح پر مضبوط مینٹل ماڈل اہمیت کا حامل ہوتا ہے ۔اس کے بغیر فیصلے کرنا بعض اوقات مشکل ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بزنس کی موجودہ صورت حال میں چیف فنانشل آفیسر روایتی خدمات کے بجائے اب فنانشل لیڈر ہوتا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ کے پروفیشنلز انڈسٹری میں انتہائی اہم کردار کرتے ہیں۔ ،صدر آئی کیپ ریاض رحمان چامڈیانے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ ان کی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ اس موقع پر چیئرمین پیب کمیٹی و کونسل ممبر آئی کیپ خلیل اللہ شیخ نے اپنے خطاب میں پاکستان کی معیشت میں آئی کیپ کے کردار پر روشنی ڈالی۔ مختلف سیشنز میں کونسل ممبرآئی کیپ و صدر تولہ ایسوسی ایٹس اشفاق تولہ نے آف شور اثاثوں، ایگزیکٹو ڈائریکٹر انٹرنل آڈٹ اینڈ کمپلائنس اسٹیٹ بینک پاکستان ریاض نذر علی چنارا نے کرنسی منیجمنٹ،بورڈ ممبر و چیئرآڈٹ کمیٹی، انٹرنیشنل فیڈریشن آف اکاؤنٹنٹس (آئی ایف اے سی) ڈاکٹر وی نندشروف نے ری سیٹنگ دی اسٹینڈرڈ سیٹنگ ماڈل، ان ہانسنگ پبلک ٹرسٹ آر ریسیپی فار چیوس کے موضوع پر اظہار خیال کیا۔ پہلے پینل ڈسکشن کی میزبانی اخوت فاؤنڈیشن کے بانی ڈاکٹر محمد امجد ثاقب نے کی۔ پینلسٹ میں منیجنگ ڈائریکٹر میکٹر انٹرنیشنل لمیٹڈ آصف مصباح، صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملک طاہر جاوید اور اسسٹنٹ پروفیسر لمس ڈاکٹر محمد شہریار شاہد شامل تھے۔ دوسرے پینل ڈسکشن کی میزبانی چیف فنانشل آفیسر یونائیٹڈ اسنیکس و کونسل ممبر آئی کیپ افتخار تاج نے کی۔اس کے پینلسٹ میں منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی (پیکرا) عدنان آفاق، پارٹنر ای وائی فورڈ رہوڈز علی قمر اور چیف فنانشل آفیسر ڈیسکون انجینئرنگ لمیٹڈ شیخ محمد سلمان علی شامل تھے۔ کانفرنس کے دیگر مقررین میں سی ای او پاکستان اسٹاک ایکس چینج رچرڈن مورن اور ورلڈ اسپیکنگ چیمپئن 2015، ٹوسٹ ماسٹر انٹرنیشنل محمد القہتانی شامل تھے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر