تحریک انصاف نے سندھ حکومت کے اخراجات کا حساب طلب کرلیا

تحریک انصاف نے سندھ حکومت کے اخراجات کا حساب طلب کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی میں اپوزیشن جماعت تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی کی دس سالہ حکومت سے اخراجات کا حساب مانگ لیا، خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں ہر سال اربوں روپے کرپشن کی نشاندہی کی جاتی ہے اور یہ سارا پیسہ دبئی وامریکا پہنچتا ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر خرم شیرزمان اور رکن سندھ اسمبلی ثمر علی خان سندھ اسمبلی کے احاطے میں دھرنا دیا اور سندھ حکومت سے دس سال کا حساب مانگ لیا۔خرم شیرزمان نے کہا کہ سندھ سے کرپشن کا پیسہ دبئی اور امریکا پہنچ رہا ہے۔ ایوان میں ہماری بات سنی نہیں جاتی اس لئے احاطے میں دھرنا دیا ۔خرم شیرزمان نے کہا کہ سندھ کے عوام 2018 کیانتخابات میں انہیں مسترد کردیں جنہوں نے صوبے میں کرپشن کے علاوہ کوئی اور کام نہیں کیا