سابق چیف سیکریٹری صدیق میمن کے خلاف ریفرنس کی سماعت

سابق چیف سیکریٹری صدیق میمن کے خلاف ریفرنس کی سماعت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کی احتساب عدالت میں سابق چیف سیکریٹری سندھ صدیق میمن و دیگر ملزمان کے خلاف ریفرنس کی سماعت ہوئی ۔عدالت نے مفرور ملزمان کے ایک مرتبہ پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ۔جمعرات کو احتساب عدالت میں سابق چیف سیکریٹری سندھ صدیق میمن و دیگر ملزمان کے خلاف ریفرنس کی سماعت ہوئی ریفرنس میں نامزد صدیق میمن،غلام عباس سومرو، سابق سیکریٹری لینڈ یوٹیلائزیشن،عبد القادر میمن و دیگر پیش ہوئے تفتشی افسر کی جانب سے مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لئے مہلت طلب کرنے پر عدالت ایک بار پھر 9 مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 27 اپریل تک ملتوی کردی ۔نیب کے مطابق ملزمان پر کورنگی کی 6 ایکڑ زمین جعلی دستاویزات پر الاٹ کرنے کا الزام ہے ملزمان کی وجہ سے قومی خزانے کو 55 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان پہچانے کا الزام ہے ریفرنس میں نامزد سابق چیف سیکریٹری سمیت تین ملزمان ضمانت پر رہا ہیں

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر