نو نیڈل قانون کی خلاف ورزی، 2 بھارتی ایتھلیٹس کو کامن ویلتھ گیمز سے نکال دیا گیا

نو نیڈل قانون کی خلاف ورزی، 2 بھارتی ایتھلیٹس کو کامن ویلتھ گیمز سے نکال دیا ...
نو نیڈل قانون کی خلاف ورزی، 2 بھارتی ایتھلیٹس کو کامن ویلتھ گیمز سے نکال دیا گیا

  

کینبرا (ڈیلی پاکستان آن لائن) کامن ویلتھ فیڈریشن نے دو بھارتی ایتھلیٹس کو’ نو نیڈل‘ قانون کی خلاف ورزی پر واپس بھیج دیا ہے، دونوں ایتھلیٹس کے کمروں سے سرنجیں برآمد ہونے پر انہیں باہر نکالا گیا ہے ، جبکہ ان کے ایکریڈیٹیشن کارڈز بھی معطل کردیے گئے ہیں۔

کامن ویلتھ فیڈریشن کے صدر لوئس مارٹن کا کہنا ہے کہ ہوٹل کے عملے نے بھارتی ایتھلیٹس راکیش بابو اور عرفان تھوڈی کے کمرے کی صفائی کے دوران انجکشن برآمد کیا جب کہ آسٹریلین اسپورٹس اینٹی ڈوپنگ اتھارٹی کے حکام نے بھی بابو کے بیگ کی تلاشی کے دوران سرنج برآمد کی۔

کامن ویلتھ گیمز کے لئے بھارتی چیف وکرم سنگھ سسوڈیا، جنرل منیجر نمدیو شرگونکر اور ایتھلیٹس ٹیم منیجر روندر چوہدری کو بھی 'نو نیڈیل' پالیسی کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔ راکیش بابو کو 14 اپریل کو ہونے والے ٹرپل جمپنگ مقابلے کے فائنل میں حصہ لینا تھا جبکہ عرفان تھوڈی نے اتوار کو ہونے والی 20 کلو میٹر ریس میں 13ویں پوزیشن حاصل کی تھی۔

مزید :

اہم خبریں -کھیل -