بیوی کی قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کا معاملہ، کیس کی سماعت 16 اپریل تک ملتوی

بیوی کی قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کا معاملہ، کیس کی سماعت ...
بیوی کی قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کا معاملہ، کیس کی سماعت 16 اپریل تک ملتوی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بیوی کی قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم کے خلاف کیس کی سماعت 16 اپریل تک ملتوی کردی گئی ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج نے خاتون کی درخواست پر سماعت کی ، ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے مزید سماعت 16 اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے ملزم کے وکلا کو بحث کا حکم دے دیا۔ واضح رہے کہ لاہور کی رہائشی خاتون عارفہ کی اس کے خاوند نے قابل اعتراض تصاویر بنائیں اور انہیں سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرکے بیرون ملک فرار ہوگیا تھا۔ راجہ عبیدالرحمان کے خلاف اس کی بیوی عارفہ نے ایف آئی اے کو درخواست دائر کی تھی جس پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو انٹروپول کے ذریعے سعودی عرب سے گرفتار کرکے لایا گیا اور عدالت میں پیش کیا گیا۔

مزید : جرم و انصاف /علاقائی /پنجاب /لاہور