نواز شریف کے خلاف سپریم کورٹ کا فیصلہ آتے ہی جہانگیر ترین کے ہوش اڑ گئے کیونکہ ۔۔۔
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت جہانگیر ترین کو بھی تاحیات نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔
سپریم کورٹ آف پاکستان کے 5 رکنی لارجر بینچ نے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل ہونے والے ارکان اسمبلی کی مدت کے تعین کا فیصلہ سنادیا۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے فیصلہ لکھا اور انہوں نے ہی یہ فیصلہ پڑھ کر بھی سنایا ۔ سپریم کورٹ کے متفقہ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آرئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل ہونے والا شخص تاحیات نااہل ہوگا ۔ اس فیصلے کے بعد سابق وزیر اعظم نواز شریف تاحیات نااہل ہوچکے ہیں جبکہ وہ کبھی پارٹی صدر بھی نہیں بن سکیں گے ۔ علاوہ ازیں تحریک انصاف کے سابق سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین بھی تاحیات نااہل ہوگئے ہیں۔ عدالت کے فیصلے کی مکمل تفصیلات جاننے کیلئے یہاں کلک کریں۔
واضح رہے کہ اس عدالتی فیصلے کے بعد آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل ہونے والے لوگ کبھی بھی پارلیمانی سیاست کا حصہ نہیں بن سکیں گے۔