بھائیوں سے کہوں گی لندن فلیٹس مجھے گفٹ کردیں:مریم نواز

بھائیوں سے کہوں گی لندن فلیٹس مجھے گفٹ کردیں:مریم نواز
بھائیوں سے کہوں گی لندن فلیٹس مجھے گفٹ کردیں:مریم نواز

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے حق اور سچ کی فتح کے بعد بھائیوں سے کہوں گی لندن فلیٹس مجھے گفٹ کردیں۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کے بعد تقریر کی تو کہا گیا تقریر نہیں کرنی تھی، یہ تجھے مار دیں گے ،زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے ،مارنے والے سے بچانے والا بڑا ہے ،بہادر باپ کی بیٹی ہوں، جمہوریت کیلئے آخری سانس تک جدوجہد جاری رکھوں گی،چاہے کتنی ہی بھاری قیمت کیوں نہ چکانی پڑے ، ن لیگ چھوڑ کر جانیوالے فصلی بٹیرے ہیں، جن کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں،ہمارے خلاف تمام مقدمات جھوٹ کا پلندا ہیں۔

روزنامہ دنیا کے مطابق انہوں نے کہاکہ اللہ کے بعد عوام ہمارے ساتھ ہیں ،شریف خاندان کو سیاست سے دور رکھنے کا ہر حربہ ناکام ہو گا،میڈیا کے حوالے سے میرے کچھ تحفظات تھے مگر عدالتوں میں آکر پتا چلا کہ آپ لوگ حقائق پر مبنی رپورٹنگ کر رہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -