سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد آرٹیکل 62 ون ایف کی تعریف واضح ہوگئی : شیخ رشید

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد آرٹیکل 62 ون ایف کی تعریف واضح ہوگئی : شیخ رشید
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد آرٹیکل 62 ون ایف کی تعریف واضح ہوگئی : شیخ رشید

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد آرٹیکل 62 ون ایف کی تعریف واضح ہوگئی ہے۔

نجی ٹی وی پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر اظہار خیال کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ آرٹیکل 62 ون ایف کی تعریف کا آج تک مسئلہ تھا لیکن آج اس کی تعریف کلیئر ہوگئی ہے اور واضح ہوگیا ہے کہ نااہلی تاحیات ہوگی۔ یہ آئین کا سب سے اہم مسئلہ تھا جس کا فیصلہ سنادیا گیا ہے اور صورتحال واضح ہوگئی ہے۔

62ون ایف فیصلہ،سپریم کورٹ نے نواز شریف اور جہانگیر ترین کو تاحیات نا اہل قرار دے دیا

اپنے خلاف زیر سماعت نااہلی کیس کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ان کے کیس میں جو بھی فیصلہ ہوگا وہ قبول کریں گے۔ ’میرا سپیکر ہی نہیں کھلتا، میں واحد آدمی ہوں جس کا 80 فیصد سپیکر بند رہا ہے لیکن پھر بھی میں نے ختم نبوت پر آواز اٹھائی‘۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -سیاست -علاقائی -اسلام آباد -پنجاب -راولپنڈی -