حکومت پنجاب نے مردہ مرغیوں سے پولٹری فیڈ بنانے پر پابندی لگا دی

حکومت پنجاب نے مردہ مرغیوں سے پولٹری فیڈ بنانے پر پابندی لگا دی
حکومت پنجاب نے مردہ مرغیوں سے پولٹری فیڈ بنانے پر پابندی لگا دی

  

لاہور(ویب ڈیسک)حکومت پنجاب نے مردہ مرغیوں سے پولٹری فیڈ بنانے پر پابندی لگا تے ہوئے پولٹری فارم، ہیچری اور رینڈنگ یونٹ کیلئے رجسٹریشن لازمی قرار دے دی۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

حکومت پنجاب کے محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ نے مردہ مرغیوں سے پولٹری فیڈ بنانے پر پابندی لگا تے ہوئے پولٹری فارم ، ہیچری اور رینڈنگ یونٹ کی تنصیب کیلئے رجسٹریشن لازمی قرار دیتے ہوئے نیا ضابطہ کار جاری کیا ہے جس کے مطابق رجسٹریشن پنجاب پولٹری پروڈکشن ایکٹ 2016 اور پنجاب فیڈ اسٹف اینڈ کمپاﺅنڈ فیڈ ایکٹ 2016 کے تحت لازمی قراردی گئی ہے، رجسٹریشن کے لئے محکمہ تحفظ ماحو لیا ت سے این اوسی بھی لینا ہوگا، لیبارٹری کا قیام ،آمدورفت اورترسیل کا ریکارڈ رکھنا بھی لازمی قراردیاگیا ہے۔

ضابطہ کار کے تحت مردہ مرغیوں کی رینڈنگ اور فیڈ کی تیاری ممنوع اور قابل سزا جرم ہوگا جبکہ بیماری اور قدرتی آفات سے مرنے والی مرغیوں کو قواعد کے مطابق تلف کیاجائے گا، دوران حادثہ مرغیوں کی ہلاک کی صورت میں ان کی تلفی کی ذمہ داری بھی مالک پرعائد ہوگی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور