اگر 62 ون ایف پر فیصلہ پارلیمنٹ کرتی تو زیادہ مناسب تھا: چوہدری منظور
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان چوہدری منظور کا کہنا ہے کہ اگر 62 ون ایف پر فیصلہ پارلیمنٹ کرتی تو زیادہ مناسب تھا۔
سپریم کورٹ کے 62 ون ایف کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے پیپلز پارٹی کے ترجمان چوہدری منظور نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نواز شریف کو کہتی رہی کہ ضیا دور کی چیزوں میں ترامیم کریں لیکن اس وقت نواز شریف نے پیپلز پارٹی کی بات نہ مانی اورنواز شریف آج اس کا خود شکار ہوگئے ہیں۔
چوہدری منظور نے کہا کہ اگر سپریم کورٹ اس معاملے کو پارلیمنٹ کو بھیج دیتی تو زیادہ بہتر تھا اور پارلیمنٹ ہی62 ون ایف پر فیصلہ کرتی تو یہ مناسب تھا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ پارلیمنٹ کی بالا دستی کی بات کی ہے۔