سپریم کورٹ کی جانب سے تاحیات نااہل قراردیئے جانے کے بعد جہانگیر ترین نے انتہائی حیران کن اعلان کردیا، وہ بات کہہ دی جو کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا

سپریم کورٹ کی جانب سے تاحیات نااہل قراردیئے جانے کے بعد جہانگیر ترین نے ...
سپریم کورٹ کی جانب سے تاحیات نااہل قراردیئے جانے کے بعد جہانگیر ترین نے انتہائی حیران کن اعلان کردیا، وہ بات کہہ دی جو کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماءجہانگیر ترین نے آرٹیکل 62 ون ایف سے متعلق تاحیات نااہلی کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کیلئے یہ فیصلہ کوئی بڑی بات نہیں ہے اور وہ ہمیشہ سے ہی یہ سمجھتے ہیں کہ اس آرٹیکل کے تحت نااہلی تاحیات ہونی چاہئے, نوازشریف اور میرا کیس مختلف تھا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔نواز شریف کی تاحیات نااہلی کے فیصلے پر کتنے جج متفق ہوئے؟ تہلکہ خیز تفصیلات نے سیاستدانوں کو ”ہلا“ کر رکھ دیا 
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ انہیں سپریم کورٹ کے فیصلے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ میں ہمیشہ سے ہی یہ سمجھتا ہوں کہ کرپشن کرنے والے کی نااہلی تاحیات ہونی چاہئے۔ میرے خیال سے ہمیں سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے منی لانڈرنگ سے پیسے بنائے لیکن میرے پیسے منی لانڈرنگ کے نہیں تھے۔ نوازشریف اور میرا کیس مختلف تھا لیکن پاکستان تحریک انصاف کی طاقت کیلئے محنت کرتا رہوں گا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔62ون ایف فیصلہ،سپریم کورٹ نے نواز شریف اور جہانگیر ترین کو تاحیات نا اہل قرار دے دیا 
ان کا کہنا تھا کہ یہ سب تحریک انصاف کی وجہ سے ہوا ہے اور ہم حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کرتے رہے ہیں جبکہ آئندہ انتخابات کی تیاری بھی کر رہے ہیں۔