دماغی صلاحیتوں کو بڑھانے والی وہ تسبیح،جو انسان کوسب سے زیادہ ہوشیار بنادیتی ہے

دماغی صلاحیتوں کو بڑھانے والی وہ تسبیح،جو انسان کوسب سے زیادہ ہوشیار ...
دماغی صلاحیتوں کو بڑھانے والی وہ تسبیح،جو انسان کوسب سے زیادہ ہوشیار بنادیتی ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سوچ ہی انسان کو جانوروں اور دوسرے انسانوں پر ممتاز بناتی ہے ۔اسی سے آگہی اور شعور ملتا ہے۔یہ قدرتی امر ہے جو اللہ کی عطا ہے کہ کس کے اندر کتنی دماغی صلاحیت رکھنیہے جو اسے سچ بچار اور عقل سلیم مہیا کرتی رہے ،دماغی صلاحیت ہر انسان کے پاس ہوتی ہے لیکن اسکو استعمال انسان نے ہی کرنا ہوتا ہے۔یہ نعمت ہے جو انسان خرچ نہیں کرتا۔
زیادہ تر لوگ سطی سوچ کے ساتھ زندہ رہتے ہیں اور سوچ کی گہرائی تک نہیں پہنچ پاتے ۔ہمارے اردگرد زیادہ تر ذہین و فطین لوگ بھی وہی کہلاتے ہیں جن کی سوچ اعلیٰ ہوتی ہے،وہ معاملہ فہمی کا علم رکھتے ہیں۔سوچ سے انسان غریب رہ جاتا ہے،کاروبار میں نقصان اٹھاتا ہے،گھر داری میں ناکام ہوجاتا ہے،راستہ ٹیڑھا کرلیتا ہے،لڑتا جھگڑتا ہے،سستا و کاہل ہوجاتا ہے ۔دور اندیشی رتی بھر نہیں ہوتی کہ اپنے کسی فیصلہ کو درست طریقے سے بیان کرسکے۔گویا ہم کہہ سکتے ہیں جتنی سوچ اچھی اورمضبوط ہوگی انسان کو شعور آگہی اور دوراندیشی ملے گی ۔ایسا سب اللہ کی عطا سے ہی ممکن ہے ۔میں اکثر ایسے لوگوں کو جو یہ کہتے ہیں کہ جب وہ سوچنے کی کوشش کرتے ہیں تو ان کے سر میں درد ہوجاتی ہے۔انکو سمجھ نہیں آتی کہ انہیں کس وقت کیا کرنا چاہئے۔پڑھ لکھ کر بھی وہ شعور سے محروم رہتے ہیں تو انہیں یہ دعا پڑھنے کی ہدایت کرتا ہوں ۔ایسے حضرات جو باریک بینی،دلائل ،منطق،عقلی کاموں میں زیادہ مہارت حاصل کرنا چاہتے اور اپنے دماغ کو مطمئن رکھنا چاہتے ہیں وہ اس دعا کو اپنا معمول بنا لیں ،روزانہ ایک بار اسکی تسبیح کریں ۔اوّل آخر درود لازم ہے۔ 

لا الہ الا اللہ سبحان الطیف الخبیر 
۔۔
( پیر ابو نعمان رضوی سیفی فی سبیل للہ روحانی رہ نمائی کرتے اور دینی علوم کی تدریس کرتے ہیں ۔ان سے اس ای میل پررابطہ کیا جاسکتا ہے۔peerabunauman@gmail.com )

مزید :

روشن کرنیں -