سپریم کورٹ کے فیصلے نے خواجہ آصف کو بھی ”گھما“ کر رکھ دیا، ایسا کام ہو گیا کہ انہوں نے خوابوں میں بھی نہ سوچا ہو گا، مسلم لیگ (ن) کیلئے ایک اور پریشان کن خبر آ گئی

سپریم کورٹ کے فیصلے نے خواجہ آصف کو بھی ”گھما“ کر رکھ دیا، ایسا کام ہو گیا کہ ...
سپریم کورٹ کے فیصلے نے خواجہ آصف کو بھی ”گھما“ کر رکھ دیا، ایسا کام ہو گیا کہ انہوں نے خوابوں میں بھی نہ سوچا ہو گا، مسلم لیگ (ن) کیلئے ایک اور پریشان کن خبر آ گئی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ آف پاکستان نے ارکان پارلیمینٹ کی نااہلی کی مدت کے تعین سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہلی کو تاحیات قرار دیدیا ہے اور اس فیصلے نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماءخواجہ آصف کو بھی ”گھما“ کر رکھ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔سپریم کورٹ کی جانب سے تاحیات نااہل قراردیئے جانے کے بعد جہانگیر ترین نے انتہائی حیران کن اعلان کردیا، وہ بات کہہ دی جو کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا 

خواجہ آصف کا اقامہ سامنے آنے کے بعد ان کیخلاف بھی آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی تھی جس کا فیصلہ محفوظ ہے اور اگر انہیں اس کیس میں نااہل قرار دیدیا گیا ہے تو وہ بھی سابق وزیراعظم نواز شریف اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءجہانگیر ترین کی طرح تاحیات نااہل ہو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔نواز شریف کی تاحیات نااہلی کے فیصلے پر کتنے جج متفق ہوئے؟ تہلکہ خیز تفصیلات نے سیاستدانوں کو ”ہلا“ کر رکھ دیا 

واضح رہے کہ خلیجی اقامہ سامنے آنے کے بعد تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ان کی نااہلی کی درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ خواجہ آصف ایک خلیجی ملک کا اقامہ رکھتے ہیں، اس لئے وہ پاکستان کی سیاست میں حصہ لینے کا حق رکھتے ہیں اور نا ہی کسی حکومتی عہدے کو اپنے پاس رکھ سکتے ہیں لہٰذا انہیں نااہل قرار دیا جائے۔

مزید :

قومی -ڈیلی بائیٹس -علاقائی -اسلام آباد -پنجاب -لاہور -