سہانا خان آئی پی ایل میچ دیکھنے سٹیڈیم پہنچیں تو ان کے جوتے دیکھ کر سب کے منہ کھلے کے کھلے رہ گئے، ان کی قیمت کیا ہے؟ جان کر آپ کچھ دیر کیلئے سانس لینا ہی بھول جائیں گے

سہانا خان آئی پی ایل میچ دیکھنے سٹیڈیم پہنچیں تو ان کے جوتے دیکھ کر سب کے منہ ...
سہانا خان آئی پی ایل میچ دیکھنے سٹیڈیم پہنچیں تو ان کے جوتے دیکھ کر سب کے منہ کھلے کے کھلے رہ گئے، ان کی قیمت کیا ہے؟ جان کر آپ کچھ دیر کیلئے سانس لینا ہی بھول جائیں گے

  

کلکتہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) اس بات میں کوئی شک نہیں کہ معروف شخصیات کے بچے شاہانہ زندگی گزارتے ہیں اور رہی سہی کسر ”پاپارازی‘ فوٹوگرافرز پوری کر دیتے ہیں جو ہر اس چھوٹی چیز کو بھی کیمرے کی آنکھ میں قید کر لیتے ہیں کہ دیکھنے والا حیران پریشان رہ جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”نواز شریف کی تاحیات نااہلی ختم ہو سکتی ہے اگر۔۔۔“ عدالت نے تہلکہ خیز فیصلہ سنانے کے بعد نواز شریف کیلئے ’خوشخبری‘ بھی بتا دی، وہ کس طرح دوبارہ الیکشن لڑ سکتے ہیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں 

سہانا خان بالی ووڈ کے مشہور ’بچوں‘ میں سے ایک ہیں اور جب بھی کہیں نکلتی ہیں تو ”پاپارازی“ فوٹوگرافرز ان کی تصاویر لینے کیلئے مکھیوں کی طرح اکٹھے ہو جاتے ہیں لیکن سہانا خان زیادہ تر اپنے پہناوے کے باعث خبروں میں رہتی ہیں اور ایسا ہی کچھ اس مرتبہ بھی ہوا ہے۔

انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کا آغاز ہو چکا ہے جس میں انہوں نے اپنے والد شاہ رخ خان کی ٹیم کلکتہ نائٹ رائیڈرز کا میچ دیکھنے کا فیصلہ کیا اور سٹیڈیم میں پہنچیں تو تماشائی سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر انہیں کو دیکھتے رہے۔ لیکن جب سب کی نظریں ان کے جوتوں پر پڑیں تو منہ ہی کھلے کے کھلے رہ گئے۔

سہانا خان نے ”جینیفر ویج سینکرز“ پہن رکھے تھے جن کی قیمت جان کر آپ کچھ دیر کیلئے سانس لینا بھول جائیں گے۔ انڈین ایکسپریس کے مطابق ان جوتوں کی قیمت 995 ڈالرز (تقریباً ایک لاکھ 15 ہزار پاکستانی روپے) ہے۔

اب چونکہ وہ بالی ووڈ ’کنگ‘ کی بیٹی ہیں تو ان کیلئے یہ قیمت تو کچھ بھی نہیں لیکن عام شخص ایسے جوتے خریدنے کے صرف خواب ہی دیکھ سکتا ہے اور اگر خرید بھی لے تو شائد پہننے کی ہمت ہی نہ کر پائے۔

مزید :

کھیل -تفریح -