”آئرلینڈ اور انگلینڈ کیخلاف میچوں میں یہ کھلاڑی شامل ہو گا اور۔۔۔“ پاکستان کے اس کھلاڑی کو بھی ٹیم میں شامل کرنے پر فیصلہ ہو گیا جسے ”دوسرا عبدالرزاق“ کہتے ہیں، پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آ گئی

”آئرلینڈ اور انگلینڈ کیخلاف میچوں میں یہ کھلاڑی شامل ہو گا اور۔۔۔“ پاکستان ...
”آئرلینڈ اور انگلینڈ کیخلاف میچوں میں یہ کھلاڑی شامل ہو گا اور۔۔۔“ پاکستان کے اس کھلاڑی کو بھی ٹیم میں شامل کرنے پر فیصلہ ہو گیا جسے ”دوسرا عبدالرزاق“ کہتے ہیں، پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آ گئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئرلینڈ اور انگلینڈ کیخلاف میچوں میں فہیم اشرف کو پاکستانی ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ فہیم اشرف نے 12 جون2017ءکو کارڈیف میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں سری لنکا کے خلاف پہلا ون ڈے انٹرنیشنل کھیلا تھا اور اب وہ پہلی بار قومی ٹیسٹ ٹیم کیلئے منتخب ہونے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”نواز شریف کی تاحیات نااہلی ختم ہو سکتی ہے اگر۔۔۔“ عدالت نے تہلکہ خیز فیصلہ سنانے کے بعد نواز شریف کیلئے ’خوشخبری‘ بھی بتا دی، وہ کس طرح دوبارہ الیکشن لڑ سکتے ہیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں 

پاکستان کیلئے 8 ون ڈے اور 10 ٹی 20 کھیلنے والے فہیم اشرف نے ’پاکستان سپر لیگ‘ 2018ءمیں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کی تھی اور 18 وکٹوں کے ساتھ ٹورنامنٹ کے بہترین باﺅلر ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر فہیم اشرف کو ٹیسٹ ٹیم میں بطور آل راؤنڈر موقع دینے کے خواہشمند ہیں اور اس تناظر میں اطلاعات ہیں کہ آئرلینڈ اور انگلینڈ میں اس سال کھیلے جانے والے تین ٹیسٹ میچوں کیلئے منتخب پانچ فاسٹ باﺅلرز میں فہیم اشرف بھی شامل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔سپریم کورٹ کی جانب سے تاحیات نااہل قراردیئے جانے کے بعد جہانگیر ترین نے انتہائی حیران کن اعلان کردیا، وہ بات کہہ دی جو کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا 

فہیم اشرف نے اکتوبر 2013ءمیں فرسٹ کلاس ڈیبیو کیا تھا اور 34فرسٹ کلاس مقابلوں میں بطور بیٹسمین انہوں نے 2سنچریاں اور 4نصف سنچریاں بنائیں البتہ بطور بیٹسمین بین الاقوامی کرکٹ میں فہیم اشرف بڑی اننگز نہیں کھیل سکے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -کھیل -