8دن میں نے بھی جیل میں گزارے لیکن وہاں چھوٹے چورملے،کوئی بڑا ڈاکونہیں ملا: عمران خان

8دن میں نے بھی جیل میں گزارے لیکن وہاں چھوٹے چورملے،کوئی بڑا ڈاکونہیں ملا: ...
8دن میں نے بھی جیل میں گزارے لیکن وہاں چھوٹے چورملے،کوئی بڑا ڈاکونہیں ملا: عمران خان

  

وزیرآباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ8 دن میں نے بھی جیل میں گزارے ہیں لیکن 8 دنوں میں جیل میں چھوٹے چورملے،کوئی بڑا ڈاکونہیں ملا۔

تفصیلات کے مطابق جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہناتھا کہ 29 اپریل کومینارپاکستان میں تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا اور ہم 29 اپریل کو اپنا منشورپیش کریں گے جبکہ موجودہ حکومت کے بمشکل 45 دن رہ گئے ہیں اور سپریم کورٹ کوسلام پیش کرتے ہیں کیونکہ تاریخ میں ہماری سپریم کورٹ نے پہلی مرتبہ طاقتور کے خلاف فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں سے نیاپاکستان بن رہا ہے اورخوشحالی آئے گی کیونکہ جس ملک میں کرپشن ہوتی ہے وہ ملک آگے نہیں بڑھتا،اللہ کا شکر ہے ہمیں کرپٹ لوگوں سے نجات ملی ہے۔اڈیالہ جیل میں صفائی اس لیے ہورہی ہے کیوں کہ بڑا ڈاکوآرہا ہے اور بڑے میاں صاحب اڈیالہ جیل جانے کی تیاری کررہے ہیں۔نوازشریف نے3سوارب روپے چوری کرکے باہربھجوائے اورپوچھتے ہیں مجھے کیوں نکالا؟عوام بتائیں کہ 30ہزار کروڑ کی چوری پر سپریم کور ٹ نہ نکالے تو اور کون نکالے؟۔

کپتا ن نے کہا کہ چھوٹے میاں اوربڑے میا ں نے ملک کا پیسا چوری کرکے باہربھجوایا ،یہی نہیں سابق وزیراعظم نے ادارے تباہ کردیے ہیں،لندن کی سیر کیلئے کروڑوں روپے خرچ کیے جاتے ہیں لیکن ہم کسانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اورعوام کو کبھی کسی کے سامنے جھکنے نہیں دوں گا ۔انہوں نے کہاکہ راولپنڈی میں کارڈیالوجی ہسپتال آج تک مکمل نہیں ہوا، شہباز شریف، کلثوم نوازعلاج کروانے باہر لندن جاتے ہیں یہاں تک کہ نواز شریف ایک ہسپتال مکمل نہیں کراسکتے اور نہ ہی ایسا ہسپتال بنا سکتے ہیں جہاں شریف خاندان کا علاج ہوسکے۔

مزید :

قومی -