ارجنٹائین ،چرسی چوہے 540 کلو گرام منشیات ہڑپ کر گئے،8پولیس اہلکار برطرف 

ارجنٹائین ،چرسی چوہے 540 کلو گرام منشیات ہڑپ کر گئے،8پولیس اہلکار برطرف 
ارجنٹائین ،چرسی چوہے 540 کلو گرام منشیات ہڑپ کر گئے،8پولیس اہلکار برطرف 

  

بیونس آئرس (آن لائن)ارجنٹائین میں چرسی چوہے 540 کلو گرام منشیات ہڑپ کر گئے اور پولیس کے8 اہلکاروں کو گمشدہ منشیات کا الزام چوہوں پر عائد کرنے پر برطرف کر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہر کے سابق پولیس کمشنر جاویئر اور دیگر پولیس اہلکاروں نے جج کو بتایا کہ ’چوہوں‘ نے منشیات کھا لیں۔فرانزک ماہرین کو شک ہے کہ چوہوں نے منشیات کو خوراک کے طور پر دیکھنا ہو گا اور اگر وہ اسے کھا لیتے تو شاید مر جاتے۔جج ایڈریان گونزیزز کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ بیونس آئرس یونیورسٹی کے ماہرین کے مطابق ’چوہے‘ منشیات کو خوراک کے طور پر کھانے کی غلطی نہیں کرتے اور اگر وہ ایسا کرتے وہ پولیس کے ویئر ہاؤس میں ان کی لاشیں ملتیں۔ ارجنٹائین پولیس کے 8 اہلکار اب4 مئی کو جج کے سامنے گواہی دیں گے۔عدالت اب اس بات کا فیصلہ کرے گی کہ منشیات کسی ’مصلحت یا غفلت‘ کی وجہ سے چوری ہوئیں۔

واضح رہے کہ بیونس آئرس کے ویئر ہاؤس میں گذشتہ 2 سالوں کے دوران 6,000 کلو گرام منشیات سٹور کی گئی تھیں ،تاہم جاویئر کے جانشین پورٹیرو کو کمشنر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد گمشدہ منشیات کے بارے میں معلوم ہوا۔پورٹیرو نے پولیس فورس کے داخلی امور کے ڈویڑن کو خبردار کیا جس نے ویئر ہاؤس کی تلاشی لی اور باقی 5,460 کلو گرام منشیات برآمد کر لیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس