بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ نے ایسی بات کر دی کہ جان کر سلو میاں اور شاہ رخ خان کے ہاتھوں کے طوطے بھی اڑ جائیں گے ، سر بازار ہی مقبولیت کا بھانڈا پھوڑ دیا 

بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ نے ایسی بات کر دی کہ جان کر سلو میاں اور شاہ رخ خان ...
بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ نے ایسی بات کر دی کہ جان کر سلو میاں اور شاہ رخ خان کے ہاتھوں کے طوطے بھی اڑ جائیں گے ، سر بازار ہی مقبولیت کا بھانڈا پھوڑ دیا 

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی فلموں میں ہر نئی آنے والی اداکارہ کی دلی خواہش ہوتی ہے کہ کہ وہ بالی ووڈ میں اپنی فلم کا آغاز شاہ رخ خان یا پھر سلمان خان کے ساتھ کرے ،جبکہ کئی اداکارائیں ایسی بھی ہیں جو بھارتی فلموں کا کئی سالوں سے حصہ تو ہیں لیکن ان کی کوئی فلم بھی ان دونوں بڑے ستاروں کے ساتھ نہیں لیکن جب کبھی کسی صحافی نے ان سے ان کی دلی خواہش کی بابت سوال کیا تو انہوں نے کسی توقف کے بغیر سلمان یا شاہ رخ کے ساتھ کسی فلم کا حصہ بننا اپنی زندگی کی سب سے بڑی خواہش قرار دیا تاہم بھارتی فلموں کی ایک ایسی با صلاحیت نو آموز اداکارہ ایسی بھی ہے جو ان دونوں بڑے اداکاروں کو پسند نہیں کرتی بلکہ اس کی ایسی کوئی خواہش بھی نہیں کہ وہ اپنی زندگی میں ان دونوں کے ساتھ کسی فلم کا حصہ بنے ۔

بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی ہر اداکارہ مصنوعی روشنیوں کی اس دنیا میں جلد ’’جگمگانے ‘‘ کے لئے اپنی فلموں کی شروعات شاہ خان اور سلو میاں کے ساتھ کرنے کی خواہش مند ہوتی ہے جبکہ یہ حقیقت بھی ہے ایسا آغاز کرنے والے جلد ہی بالی ووڈ میں چمکنا شروع ہو جاتے ہیں اور ان کی شہرت کو چار چاند لگ جاتے ہیں لیکن آج ہی ریلیز ہونے والی فلم ’’اکتوبر‘‘ کی اداکارہ بنیتا سندھو کا کہنا ہے کہ اس کی ایسی کوئی خواہش نہیں ہے کہ وہ فلموں میں شاہ رخ خان یا سلمان خان کی ہیروئین بنے تاہم اس نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ جلد ہی بھارتی فلموں کے ’’مسٹر پرفیکشنسٹ ‘‘ عامر خان اور عرفا ن خان کے علاوہ عالیہ بھٹ کے ساتھ کام کرنا پسند کروں گی ۔بنیتا سندھو کی آج ہی ریلیز ہونے والی فلم ’’اکتوبر ‘‘ کے بارے میں فلمی پنڈتوں نے نو آموز اداکارہ کی فنکارانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بنیتا سندھو نے اپنے کردار کو فلم میں بہترین طریقے سے نبھایا ہے ، فلم ’’اکتوبر ‘‘ کی کہانی بے لوث محبت کو بیان کرتی ہے جبکہ اس فلم میں بنیتا سندھو کے علاوہ ورون دھون، ساحل ویڈولیا اور گیتانجلی راؤ جیسے ستارے بھی ہیں۔

مزید : تفریح