گھر کی صفائی کرنے والی انتہائی شرمناک کمپنی مارکیٹ میں آگئی، کس حالت میں گھر کی صفائی کرتے ہیں؟ جان کر ہی آپ کا رنگ لال ہوجائے

گھر کی صفائی کرنے والی انتہائی شرمناک کمپنی مارکیٹ میں آگئی، کس حالت میں گھر ...
گھر کی صفائی کرنے والی انتہائی شرمناک کمپنی مارکیٹ میں آگئی، کس حالت میں گھر کی صفائی کرتے ہیں؟ جان کر ہی آپ کا رنگ لال ہوجائے

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)گھریلو ملازمین فراہم کرنے والی کمپنیاں تو دنیا بھر میں موجود ہیں لیکن اب برطانیہ میں اس کا م کے لیے ایک ایسی شرمناک کمپنی کھول دی گئی ہے کہ سن کر ہی آدمی شرم سے منہ چھپاتا پھرے۔ میل آن لائن کے مطابق یہ کمپنی لوگوں کو گھر کی صفائی ستھرائی کے لیے ایسے مردوخواتین ملازم فراہم کرتی ہے جو برہنہ حالت میں گھر کی صفائی کرتے ہیں۔برطانیہ بھر میں اب تک 300سے زائد مردوخواتین اس کمپنی کے ذریعے ملازمت حاصل کر چکے ہیں۔ یہ لوگ اس کام کے عوض30پاﺅنڈ (تقریباً 5ہزا ر روپے ) سے 45پاﺅنڈ(تقریباً ساڑھے 7ہزار روپے) فی گھنٹہ فیس وصول کرتے ہیں۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

رپورٹ کے مطابق گاہک اس کمپنی کے ذریعے اپنی مرضی کے مرد یا عورت کی خدمات حاصل کر سکتے ہیں کہ وہ کتنی عمر کے ہوں، ان کا جسم کیسا ہو، وغیرہ وغیرہ۔کمپنی کی بانی خاتون لورا سمتھ کا کہنا ہے کہ ”نوجوان لڑکے لڑکیاں بھی کام حاصل کرنے کے لیے ہمیں درخواستیں دے رہے ہیں لیکن ہمیں ان کی درخواستیں مسترد کرنی پڑ رہی ہیں کیونکہ گاہک درمیانی عمر کے تجربہ کار مردوخواتین کی خدمات حاصل کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ زیادہ تر گاہک بھرے جسم کی تجربہ کار خواتین کی ڈیمانڈ کرتے ہیں۔ہم جب ملازم یا ملازمہ کا گاہک سے کنٹریکٹ کرواتے ہیں تواس میں یہ شرط شامل ہوتی ہے کہ گاہک ان کے جسم کو نہیں چھوئیں گے۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس /برطانیہ