انتہا پسند گروہوں کا ہدف نوجوان ہیں،سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

انتہا پسند گروہوں کا ہدف نوجوان ہیں،سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
انتہا پسند گروہوں کا ہدف نوجوان ہیں،سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

  

واشنگٹن (صباح نیوز)اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوئیٹریس نے کہا ہے کہ انتہا پسند گروہوں کا ہدف نوجوان ہیں ، بچوں اور نوجوانوں کو ذمہ دار شہری بنانے کے لیے اقدامات کیے جانے چاہئیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ میں انسداد دہشت گردی سے متعلق ایونٹ کا انعقاد پاکستان اور ناروے کی جانب سے کیا گیا ، مختلف ممالک کے سفیروں، سفارتکاروں اور پاکستان کی اہم سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی جس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیوگوئیٹریس نے کہا کہ انتہا پسند گرہوں کا ہدف نوجوان ہیں ، بچوں اور نوجوانوں کو ذمہ دار شہری بنانے کیلئے اقدامات کئے جانے چاہئیں، ڈائیلاگ، ہم آہنگی، سیاسی عمل میں شمولیت، گڈ گورننس اور انسانی حقوق کا احترام کر کے نوجوانوں کو آگے بڑھایا جائے، بچوں اور نوجوانوں کو ذمہ دار شہری بنانے کے لیے اقدامات کیے جانے چاہئیں اور خاص طور پر ڈائیلاگ، ہم آہنگی، سیاسی عمل میں شمولیت، گڈ گورننس اور انسانی حقوق کے احترام کو یقینی بنایا جائے۔

مزید :

بین الاقوامی -