’خواتین کو متاثر کرنا ہو تو اس طرح کا پرفیوم لگانا چاہیے‘ ماہرین نے مردوں کی مشکل آسان کردی، کون سا پرفیوم نہیں لگانا؟ خبردار بھی کردیا

’خواتین کو متاثر کرنا ہو تو اس طرح کا پرفیوم لگانا چاہیے‘ ماہرین نے مردوں کی ...
’خواتین کو متاثر کرنا ہو تو اس طرح کا پرفیوم لگانا چاہیے‘ ماہرین نے مردوں کی مشکل آسان کردی، کون سا پرفیوم نہیں لگانا؟ خبردار بھی کردیا

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)خواتین کو متاثر کرنے کے خواہش مند مردوں کی تیاری دیدنی ہوتی ہے لیکن پرفیوم کے انتخاب کا مرحلہ ان کے لیے سب سے مشکل ہوتا ہے۔ اب ایک خاتون ماہر نے ان کی یہ مشکل بھی حل کر دی ہے اور ایسے پرفیوم بتا دیئے ہیں جن کی خوشبو خواتین کو بہت متاثر کرتی ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق خوشبوئیات کی ماہر کیرن جلبرٹ کا کہنا ہے کہ ”ایسے پرفیوم جن میںچنبیلی (Jasmine) اور Ylang Ylangکی خوشبو ہو، جنسی لحاظ سے مردوخواتین دونوں کو بہت متاثر کرتے ہیں۔ جس مرد یا عورت نے یہ خوشبوئیں لگا رکھی ہوں صنفِ مخالف اس کی طرف کھنچی چلی آتی ہے۔“

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

رپورٹ کے مطابق کیرن کا کہنا تھا کہ ”بعض خوشبوئیں ایسی ہیں جو مردوں کو بالکل استعمال نہیں کرنی چاہئیں کیونکہ یہ خوشبوئیں استعمال کرنے والے مردوں میں خواتین جنسی اعتبار سے کوئی دلچسپی نہیں لیتیں۔ان میں’زنجی سٹرس کلونز‘ (Zingy citrus Colognes)، گرین فلورلز(Green florals) اور ایکویٹک میرین (Aquatic Marine)کی خوشبوئیں شامل ہیں۔ان خوشبوﺅں سے احساس ہوتا ہے جیسے آدمی ابھی ابھی نہا کر نکلا ہو۔ یہ خوشبوئیں ’فرینڈ زون‘ میں شمار کی جاتی ہیں، چنانچہ جو مرد شریک حیات کی تلاش میں ہوں انہیں یہ خوشبوئیں نہیں لگانی چاہئیں۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس