بچے کے دماغ سے ڈاکٹر نے آپریشن کرکے ایسی جیتی جاگتی چیز نکال لی کہ دیکھ کر آپ آنکھیں بند کرنے پر مجبور ہوجائیں گے

بچے کے دماغ سے ڈاکٹر نے آپریشن کرکے ایسی جیتی جاگتی چیز نکال لی کہ دیکھ کر آپ ...
بچے کے دماغ سے ڈاکٹر نے آپریشن کرکے ایسی جیتی جاگتی چیز نکال لی کہ دیکھ کر آپ آنکھیں بند کرنے پر مجبور ہوجائیں گے

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)جانوروں کے زخم بگڑ جائیں تو ان میں کیڑے پڑنے کے متعلق تو آپ نے سن رکھا ہو گا لیکن گزشتہ روز بھارت سے ایک بچے کے دماغ سے کیڑے نکالنے کی ایسی ویڈیو منظرعام پر آئی ہے کہ آدمی دیکھ کر آنکھیں بند کرنے پر مجبور ہو جائے۔ میل آن لائن کے مطابق اس بچے کے سر میں زخم آئے جو بگڑتے چلے گئے اور سر کے پچھلے حصے میں تین بڑے بڑے سوراخ پڑ گئے۔ یہ سوراخ زخموں میں کیڑے پڑنے کی وجہ سے ہوئے۔

گزشتہ دنوں اس بچے کو ہسپتال لایا گیا تو ڈاکٹر نے اس کے سر میں ہوئے سوراخوں سے متعدد کیڑے چن چن کر باہر نکالے اور طبی عملے میں سے کسی نے اس عمل کی ویڈیو بنا کر لائیو لیک پر پوسٹ کر دی جہاں ہزاروں لوگ اسے دیکھ کر حیران ہو رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس بچے کا نام، پتہ اور سر میں زخم آنے کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں۔ ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ”ویڈیو میں بچے کے سر سے نکالے جانے والے کیڑے میاسس (Myiasis)ہیں۔ یہ مکھیوں کے لاروا ہوتے ہیں۔ مکھیاں چونکہ گلتے سڑتے گوشت میں انڈے دیتی ہیں اوران میں سے لاروے نکل کر اس گوشت پر پلتے ہیں۔انسان کے سر میں اس طرح کیڑے پڑ جانا بسااوقات خطرناک بھی ہو سکتا ہے اور اگر بروقت ان کا علاج نہ کیا جائے تو انسان کی موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس /بین الاقوامی