’ہفتے میں صرف 5 مرتبہ یہ غیر اسلامی کام کرنے سے آپ کی زندگی کئی سال کم ہوجاتی ہے‘ سائنسدانوں نے خبردار کردیا، ایسا انکشاف کہ ہر کوئی اسلامی تعلیمات پر عش عش کرنے پر مجبور ہوگیا

’ہفتے میں صرف 5 مرتبہ یہ غیر اسلامی کام کرنے سے آپ کی زندگی کئی سال کم ہوجاتی ...
’ہفتے میں صرف 5 مرتبہ یہ غیر اسلامی کام کرنے سے آپ کی زندگی کئی سال کم ہوجاتی ہے‘ سائنسدانوں نے خبردار کردیا، ایسا انکشاف کہ ہر کوئی اسلامی تعلیمات پر عش عش کرنے پر مجبور ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام نے حلال و حرام کا جو تصور انسانوں کو دیا ہے اس کے روحانی فوائد کے علاوہ ایسے طبی فوائد بھی ہیں کہ سن کر غیرمسلم بھی اس تصور کے قائل ہو جائیں۔اسلام نے سینکڑوں سال قبل شراب کو حرام قرار دیا تھا اور اب سائنس نے بھی شراب کا ایسا خطرناک نقصان بتا دیا ہے کہ ہر کوئی اسلامی تعلیمات پر عش عش کر اٹھا۔ این بی سی نیوز کے مطابق سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ جو شخص ہفتے میں پانچ سے زائد جام شراب پیتا ہے اس کی عمر میں کئی سال کی کمی واقع ہو جاتی ہے۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے کلک کریں

امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سائنسدانوں کی ایک بین الاقوامی ٹیم نے اس تحقیق میں 12اونس بیئر اور 4اونس شراب کو ایک ڈرنک قرار دیا اور اسی تناسب سے 19ممالک سے6لاکھ افراد کا ڈیٹا اکٹھا کیا اور ان کی شراب نوشی کی عادت اور اس کے ان کی زندگی پر اثرات کا تجزیہ کرکے نتائج مرتب کیے۔ان میں جو لوگ ہفتے میں 5سے زیادہ ڈرنک پی رہے تھے ان میں دل کی بیماریاں، بلند فشار خون اور دیگر جان لیوا امراض عام تھے۔ تحقیقاتی ٹیم کے رکن ڈاکٹر ڈیوڈ سیگل ہالٹر کا کہنا تھا کہ ”ہماری تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ جو شخص روزانہ چار ڈرنک پیتا ہے اس کی زندگی میں دو سال کمی واقع ہو جاتی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ایک ڈرنک انسان کی زندگی 15منٹ کم کر دیتا ہے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -