یہ شخص تیز رفتار چلنے والی گاڑی کے بونٹ پر کیوں لٹکا ہوا ہے ؟ یہ کوئی سٹنٹ نہیں کر رہے اور نہ ہی یہ دوست ہیں بلکہ حقیقت ایسی ہے کہ جان کر آپ ہنستے ہنستے اپنی کرسی سے گر پڑیں گے

یہ شخص تیز رفتار چلنے والی گاڑی کے بونٹ پر کیوں لٹکا ہوا ہے ؟ یہ کوئی سٹنٹ ...
یہ شخص تیز رفتار چلنے والی گاڑی کے بونٹ پر کیوں لٹکا ہوا ہے ؟ یہ کوئی سٹنٹ نہیں کر رہے اور نہ ہی یہ دوست ہیں بلکہ حقیقت ایسی ہے کہ جان کر آپ ہنستے ہنستے اپنی کرسی سے گر پڑیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لکھنؤ (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت میں رام نگر کے چھوٹے سے شہر یو پی میں ایک انوکھے کیس کی تحقیقات کی جارہی ہیں جو کہ ایک ایسی ویڈیو پر مبنی ہے جس میں ایک شخص تیز رفتار چلنے والی گاڑی کے بونٹ پر لٹکا ہوا ہے۔ایک حالیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر حکام کیس کی تفتیش میں اس بات کا پتہ چلانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ یہ گاڑی کے ڈرائیور کی غلطی ہے یا پھر لٹکنے والے شخص کی۔
یہ دلچسپ ویڈیو سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم پر وائرل ہونے کے بعد واٹس ایپ کے گروپوں میں بھی دیکھی جا رہی ہے۔ویڈیو میں ایک شخص کار کے بونٹ پر لٹکا ہوا ہے اورگاڑی کا ڈرائیور اس کو سبق سکھانے کے لیے گاڑی تیز رفتار سے چلا رہا ہے۔آدمی کو بونٹ پر بٹھاکر گاڑی چلانے والاآدمی اترپردیش کی حکومت میں ایک جونیئر انتظامی کار سرکار ہے ،اس منظر میںصاف دکھائی دے رہا ہے کہ لٹکے ہوئے آدمی کی زندگی کا دارومدار ڈرائیور کے ہاتھوں میں ہے۔
دراصل حقیقت میں اس ساری کہانی کا پس منظر کچھ یوں تھا۔بدھ کے روزگاﺅں والوں کا ایک گروہ گاﺅں کے بیت الخلاءکی تعمیر کے لئے دوسری قسط کا مطالبہ کرتے ہوئے ڈیویلپمنٹ آفیسر پنکج کمار گوتم کے دفتر کے باہر جمع تھا۔تھوڑی دیر کے بعد انہوں نے آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ شروع کر دیا۔
آخر کار جب مسٹر گوتم اپنے دفتر سے باہر آئے، انہوں نے احتجاج کرنے والے مظاہرین سے مطالبات کے بارے میں بات چیت کرنے کی بجائے اپنی گاڑی کی طرف راہ لی۔لوگوں نے گاڑی تک انکا تعاقب کیا ،لیکن وہ جلدی سے گاڑی میں بیٹھ کر اسٹارٹ کرلی۔لوگ صبح کی تپتی دھوپ میں انتظار کر رہے تھے مگر جب انہوں نے بات نہ سنی تو کچھ مظاہرین نے گاڑی کے آگے آ کر راستہ روک دیا۔
گوتم نے کافی دفعہ لوگوں کو پیچھے ہٹنے کا کہا اور اشارہ بھی کیا مگر ایک نا راض برجپال نامی شخص پھرتی کے ساتھ چھلانگ لگا کر گاڑی کے بونٹ پہ چڑھ گیا۔یہ حرکت سرکاری آفیسر کے لیے کافی نا گوار گزری اور انہوں نے غصے کے ساتھ گاڑی کی ریس پر پاﺅں جما دیے۔اس کے باعث کافی افراد سائیڈ پر ہوگئے لیکن برجپال بونٹ کے اوپر چمٹ رہا۔
پنکج کو برجپال پہ غصہ آیا اور گاڑی تیز رفتار کے ساتھ چلاتے رہے تا کہ اسے اسکی حرکت کا سبق سکھا سکیں۔برجپال 4کلو میٹر تک بونٹ پر لٹکے رہے،گوتم نے بعض دفعہ اس بات کو محسوس کیاکہ ان کا ایسا کرنا برجپال کی زندگی کے لیے ایک خطرہ بن سکتا ہے تو انہوں اپنے موبائل سے اس لٹکے ہوئے شخص کی ویڈیو بنا لی تا کہ اس کے خلاف پولیس میں مقدمہ درج کروا سکیں۔
پرجپال ویڈیو میں بونٹ پہ لٹکے ہی فون پر کال کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں ۔4کلومیٹر کے بعد برجمال نے اترتے ہی ڈیویلپمنٹ آفیسر کو ان کے اس جارحانہعمل کی سزا بھگتنے کے لیے تیار رہنے کی دھمکی بھی دی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -