’اس سے ثابت ہوتا ہے خواتین کبھی خواتین کو آگے جاتے نہیں دیکھ سکتیں‘ معروف ترین پاکستانی ماڈلز کی ایسی شرمناک ترین ویڈیو سامنے آگئی کہ دیکھ کر ہر پاکستانی کو شدید افسوس ہوگا

’اس سے ثابت ہوتا ہے خواتین کبھی خواتین کو آگے جاتے نہیں دیکھ سکتیں‘ معروف ...
’اس سے ثابت ہوتا ہے خواتین کبھی خواتین کو آگے جاتے نہیں دیکھ سکتیں‘ معروف ترین پاکستانی ماڈلز کی ایسی شرمناک ترین ویڈیو سامنے آگئی کہ دیکھ کر ہر پاکستانی کو شدید افسوس ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) حال ہی میں جب فیشن پاکستان ویک 2018ءکے موقع پر اداکارہ زارا نور عباس کیٹ واک کے لئے ریمپ پر جلوہ گر ہوئیں تو کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ ان کا منفرد انداز ملک کی کچھ مشہور ماڈلز کے دلوں پر اتنا گراں گزرے گا ۔ زارا عام طور پر مقبول و معروف سمجھی جانے والی سپر ماڈلز کی طرح دبلی پتلی نہیں ہیں اور نا ہی انہوں نے ماڈلنگ کے روایتی انداز میں واک کی۔ بس اسی بات کو بنیاد بنا کر سوشل میڈیا پر کسی نے ان کے موٹاپے کا مذاق اڑایا تو کسی نے انہیں ماڈلنگ کے فن سے نابلد قرار دے ڈالا۔ اور تو اور، کچھ معروف ماڈلز بھی اس مہم کا حصہ بن گئیں اور اپنی تضحیک آمیز حرکتوں سے اداکارہ کا مذاق اڑاتی رہیں۔ انہوں نے اپنی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے میں بھی کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کی۔

ان ماڈلز کی بے جاتنقید اور توہین آمیز جملوں پر زارا بھی خاموش نہیں رہ سکیں۔ انہوں نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں ان ماڈلز کے رویے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ”یہ ماڈلز بہت شاندار نظر آتی ہیں اور میں ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ انہوں نے مجھے کچھ سکھانے کی کوشش کی ہے مگر یہ افسوس کی بات ہے کہ خواتین ایک دوسرے کا ساتھ نہیں دیتیں اور ایک دوسرے کو تنقید کا نشانہ بناتی ہیں۔ یہ ان لوگوں کے لئے افسوس کا مقام ہے جو خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔ دراصل یہ خواتین ہی ہیں جو دوسری خواتین کو آگے نہیں بڑھنے دیتیں۔گزشتہ رات اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد آپ کو یہ حیرانی نہیں ہونی چاہیے کہ ہم خواتین کے حقوق کی بات کیوں کرتے ہیں۔ دراصل یہ خواتین خود ہی ہیں جو ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچتی ہیں اور انہیں نیچا دکھانے کی کوشش کرتی ہیں۔ وہ کامیابی کی سیڑھی پر کسی اور کو اوپر جاتا نہیں دیکھ سکتی ہیں۔

Hey Dear Stunning Models!! You girls look amazing in this video and thank you for making me learn a few things about the world. Now i cant complain why women in the world have to fight so much for gender equality. That is because women don't build women. They bash at eachother like this. It's so sad. So so sad for all the people who are trying to empower women. They don't know that it is the women who dont let eachother grow. I am an Actor, not a model. I cant even imagine to be a model. It is so effortlessly amazing and tiring at the same time. But as an entertainer, it is my job to entertain my audiences. And thats what i did with my walk which was based on the theme of a warrior princess thus the belt and the boots were incorporated in my outfit. That is why designers choose actors as showstoppers for their walks. To add more drama. Some liked it, some didn't. My designer was happy and so was i. But anyway, all the best for tonight. Run the world, Girls!!

A post shared by Zara Noor Abbas Siddiqui (@zaranoorabbas.official) on


میں ایک اداکارہ ہوں، میں ماڈل نہیں ہوں لیکن تفریح کے شعبہ سے وابستہ ہونے کے سبب یہ میری ذمہ داری ہے کہ میں اپنے پرستاروں کو تفریح فراہم کروں۔ میری واک کا بھی یہی مقصد تھا جس کا بنیادی خیال ایک جنگجو شہزادی تھی جس کی وجہ سے میں نے وہ بیلٹ اور بوٹ پہنے اور اسی بنیاد پر ڈائریکٹرز نے اداکاراﺅں کا انتخاب کیا تاکہ اس واک میں کچھ ڈرامہ شامل کیا جاسکے۔ بہرحال، میرے ڈائریکٹر خوش تھے اور میں بھی خوش ہوں۔“