شاداب خان کی شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کوشادی کی آٹھویں سالگرہ پر ایسی مبارکباد دی کہ ’’بھابھی ‘‘ کا حیرت انگیز جواب آگیا

شاداب خان کی شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کوشادی کی آٹھویں سالگرہ پر ایسی ...
شاداب خان کی شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کوشادی کی آٹھویں سالگرہ پر ایسی مبارکباد دی کہ ’’بھابھی ‘‘ کا حیرت انگیز جواب آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شاداب خان نے آل راونڈر شعیب ملک اور ’’بھابھی ‘‘ ثانیہ مرزا کو شادی کی آٹھویں سالگرہ کے موقع دلچسپ مبارکباد دے ڈالی جس پر ٹینس کوئین خود کو روک نہ پائیں اور حیرت انگیز جواب دینا پڑا۔
تفصیلات کے مطابق  شعیب ملک اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا 12اپریل 2010 کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور آج ان کی شادی کو 8 سال مکمل ہو گئے جس پر دونوں ملکوں کے شائقین سمیت قومی ٹیم کے کرکٹرز نے بھی انہیں مبارکباد دی اور اس دوران چند دلچسپ تبصرے بھی دیکھنے کو ملے۔

باؤلر شاداب خان نے شعیب ملک کے ساتھ بائیک پر بیٹھنے والی تصویر شیئرکر کے شادی کی سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے ازراہ مذاق کہا کہ’’ بھابھی اس بائیک پر میری جگہ آپ کو ہونا چاہیے تھا‘‘شاداب کی اس ٹوئٹ پر ثانیہ مرزا نے شکریہ ادا کرتے ہوئے جواب دیا کہ ’’ شاداب آپ کو میری جگہ بیٹھنے کی بہت جلدی تھی‘‘


دوسری جانب حسن علی نے شعیب اور ثانیہ کو فیورٹ جوڑا قرار دیا تو ٹینس سٹار نے حسن علی کو پسندیدہ دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ’’ آپ کے ساتھ جلد مزید ناشتے اور کھانے کھائیں گے ۔

مزید :

کھیل -