’یہ ہر چیز فُٹ میں ناپتا ہے‘ پاکستانی کمپنی پٹاری کے سربراہ کے خواتین کو غیر اخلاقی پیغامات سامنے آنے کے بعد انٹرنیٹ صارفین نے ایسے فحش ترین لطیفے بنا لئے کہ پڑھ کر کسی کو بھی شرم آجائے

’یہ ہر چیز فُٹ میں ناپتا ہے‘ پاکستانی کمپنی پٹاری کے سربراہ کے خواتین کو غیر ...
’یہ ہر چیز فُٹ میں ناپتا ہے‘ پاکستانی کمپنی پٹاری کے سربراہ کے خواتین کو غیر اخلاقی پیغامات سامنے آنے کے بعد انٹرنیٹ صارفین نے ایسے فحش ترین لطیفے بنا لئے کہ پڑھ کر کسی کو بھی شرم آجائے

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی میوزک کمپنی پٹاری کا سابق سی ای او خالد باجوہ متعدد خواتین کی جانب سے جنسی ہرا س کے سنگین الزامات سامنے آنے پر اپنے عہدے سے استعفٰی دینے پر مجبور ہو چکا ہے۔ متاثرہ خواتین نے صرف الزامات ہی عائد نہیں کئے بلکہ خالد باجوہ کے بیہودہ میسجز کے سکرین شاٹ بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دئیے ہیں۔ دریں اثناءاس شخص کی متعدد ٹویٹس بھی سامنے آ چکی ہیں جن سے پتا چلتا ہے کہ اسے خواتین سے زیادہ ان کے پیروں سے جنسی رغبت ہے۔ اس کا یہ غیر فطری جنسی رجحان تو سوشل میڈیا صارفین کے لئے تفنن طبع کا موضوع بن گیا ہے اور اس پر ایک سے بڑھ کر ایک لطیفہ گھڑا جا رہا ہے۔

سعد امجد نامی ٹوئٹر صارف نے خواتین کے پیروں میں خالد باجوہ کی دلچسپی پر جملہ کستے ہوئے لکھا ”خالد باجوہ ہر چیز کی پیمائش فٹوں میں کرتا ہے۔“

قاسم زیدی کا کہنا تھا ”خالد باجوہ سبزیاں ہمیشہ پاﺅ(ں) میں خریدتا ہے۔“

سعد امجد نے ہی ایک اور ٹویٹ میں لکھا ”خالد باجوہ کا پسندیدہ کھیل فٹ بال ہے اور اس کی پسندیدہ ڈیل فٹ لانگ ہے۔“

عرفان نامی ٹوئٹر صارف کا کہنا تھا ”خالد باجوہ کا تجربہ جوتوں کی دکان کا ہے لیکن اس کی بجائے وہ پٹاری میں چلا گیا۔“

عاصم کا کہنا تھا ”اس کے پیروں کے ساتھ کھیلو مگر اس کے جذبات کے ساتھ مت کھیلو“

ایم آر آئی نامی صارف نے کہا ”آج کے ٹویٹر کا خلاصہ یہ ہے کہ خالد باجوہ نامی کوئی شخص ہے جسے پاﺅں بہت پسند ہیں۔“

سید اوذان راحیل نے معصومانہ سوال کیا ”اگر کسی کو خواتین کے پیروں سے جنسی تحریک محسوس ہوتی ہو تو کیا ہم اسے خالد باجوہ کہہ سکتے ہیں؟“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -علاقائی -سندھ -کراچی -