مغرب شام میں فوجی کارروائی کی دھمکیوں کا سنجیدگی سے جائزہ لے: روس

مغرب شام میں فوجی کارروائی کی دھمکیوں کا سنجیدگی سے جائزہ لے: روس
مغرب شام میں فوجی کارروائی کی دھمکیوں کا سنجیدگی سے جائزہ لے: روس

  

ماسکو (این این آئی)روس نے مغرب پر زوردیا ہے کہ وہ شام کے خلاف فوجی کارروائی کی دھمکیوں کے مضمرات کا سنجیدگی سے جائزہ لے ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخروفا نے ماسکو میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم عالمی برادری کے ارکان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس طرح کے الزامات ، دھمکیوں اور بالخصوص (شام کے خلاف) کسی کارروائی کے ممکنہ مضمرات پر سنجیدگی سے غور کریں۔انھوں نے کہا کہ کسی نے بھی مغربی لیڈروں کو بیک وقت عالمی پولیس ، تحقیقات کار ، پراسیکیوشن،جج اور سزا پر عمل درآمد کرنے والے کا کردار نہیں سونپا ہے،ہمارا اس ضمن میں موقف بڑا واضح اور متعین ہے ، ہم کشیدگی نہیں چاہتے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی