سپریم کورٹ فیصلے سے تاحیات نااہلی کے دروازے کھل گئے ہیں:منظوروسان

سپریم کورٹ فیصلے سے تاحیات نااہلی کے دروازے کھل گئے ہیں:منظوروسان
سپریم کورٹ فیصلے سے تاحیات نااہلی کے دروازے کھل گئے ہیں:منظوروسان

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ وزیر صنعت اور پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے بہترفیصلہ آیا ہے، اس فیصلے کے دورس نتائج نکلیں گے، فیصلے سے تاحیات نااہلی کے دروازے کھل گئے ہیں۔

میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان نے تا حیات نا اہلی کے فیصلے بعد نواز شریف کو مشورہ دیا کہ ان کے لیے اچھا ہے کہ عمرے کے ذریعے لندن بھاگ جائیں، ملک میں رہے تو گرمی،جیل کی سختی برداشت نہیں کرپائیں گے۔انہوں نے کہا کہ فیصلے کے بعد آنے والا وزیراعظم سب کے لیے قابل قبول ہوگا، نوازشریف کو تاحیات نااہل ہونا ہی تھا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے عمران خان کو پیغام دیا کہ عمران خان خوش نہ ہوں حالات ان کے حق میں بھی نہیں ، آگے چل کرعمران خان کومعلوم ہو گا کہ وہ کیسے استعمال ہوا، جام صادق کے وقت جیسی حکومت آئے گی ۔انھوں نے مزید کہا کہ چند دنوں میں مزیدمسلم لیگی نوازشریف کو چھوڑجائیں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی سندھ کے وزیر صنعت منظور حسین وسان نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے نواز شریف دو ہزار اٹھارہ کے عام انتخابات میں نظر نہیں آرہے، نواز شریف کی نااہلی لمبی جائے گی۔

مزید :

قومی -