نواز شریف کو کرپشن اور جھوٹ بولنے پر سزائیں مل رہی ہیں:قمر زمان کائرہ

نواز شریف کو کرپشن اور جھوٹ بولنے پر سزائیں مل رہی ہیں:قمر زمان کائرہ
نواز شریف کو کرپشن اور جھوٹ بولنے پر سزائیں مل رہی ہیں:قمر زمان کائرہ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے سنیر رہنماقمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے جو بویا تھا وہی کاٹ رہے ہیںان کوکرپشن اور جھوٹ بولنے پر سزائیں مل رہی ہیں۔

لاہورمیں پارٹی رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنماقمر زمان کائرہ کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ(ن) کو سہاروں کے ذریعے کھڑا کیا گیا تھا،سمجھتے ہیں کہ ن لیگ ا پنے ا نجام کی طرف بڑھ رہی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ پیپلزپارٹی کےخلاف ہرالیکشن میں اتحاد بنائے گئے،اتحادبننے سے پیپلز پارٹی کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن میں کسی طرح کی تاخیرقبول نہیں کریں گے،الیکشن کمیشن کو حلقہ بندیوں کا کام جلد مکمل کرنا چاہیے اور اس میںموجود تمام خامیوں کو دور کیا جانا چاہیے۔قمر زمان کائرہ کہتے ہیں کہ ہم بھی مانتے ہیں کہ جنوبی پنجاب کوصوبہ بننا چاہیے۔وزیراعظم لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے جھوٹے دعوے کر رہے ہیں،وہ کہ رہے ہیں کہ لوڈشیڈنگ ختم ہوگئی ہے جبکہ شہباز شریف کہہ رہا ہے کہ دسمبر میں لوڈشیڈنگ ختم ہوگی،انکی سیاست ہی جھوٹ پرہے،کہاں گئے12ہزارمیگاواٹ کے منصوبے؟جواضافی بجلی آئی ہے وہ تو ہمارے منصوبے تھے20، اپریل کولوڈشیڈنگ،جھوٹے دعوو¿ں کےخلاف احتجاج کریں گے اور27 اپریل کو لاہور میں مرکزی احتجاجی کیمپ لگائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل پنجاب میں ہے،جس کی تزئین وآرائش کیلیے2کروڑروپے ر کھے گئے ہے،شایدشہبازشریف نے بڑے بھا ئی کی محبت میں جیل کی تزئین وآرائش کی،میاں صاحب بھول گئے ہیں کہ پنجاب میں ان کے بھائی کی حکومت ہے۔

مزید :

قومی -سیاست -علاقائی -پنجاب -لاہور -