امریکی فوج مناسب فوجی آپشنز مہیا کرنے کے لیے تیار ہے: جیمز میٹس 

امریکی فوج مناسب فوجی آپشنز مہیا کرنے کے لیے تیار ہے: جیمز میٹس 
امریکی فوج مناسب فوجی آپشنز مہیا کرنے کے لیے تیار ہے: جیمز میٹس 

  

واشنگٹن(این این آئی)امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا ہے کہ روس شام میں کیمیائی ہتھیاروں کو موجود رکھنے کا ذمے دار ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں جیمز میٹس نے شام کے خلاف حملے سے قبل کانگریس کی قیادت سے روابط کا وعدہ کیا اور کہا کہ امریکی فوج مناسب حال فوجی آپشنز مہیا کرنے کے لیے تیار ہے جبکہ امریکا کے پاس شام میں استعمال کیے گئے کیمیائی ہتھیاروں کے بارے میں ابھی تک 100 فیصد ٹھوس شواہد نہیں ہیں کہ وہ کیسے تھے اور کہاں سے آئے تھے ۔ان کا کہنا تھا کہ بعض شواہد ایسے سامنے آئے ہیں کہ زہریلی اعصابی گیس کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے سپرے کیا گیا تھا۔

مزید : بین الاقوامی